آشوتوش مکھرجی (29 جون 1864ء – 25 مئی 1924ء) ایک بنگالی معلم، قانون دان، بیرسٹر، ریاضی دان اور متعدد الالسنہ صلاحیت کے مالک تھے۔ آشوتوش پہلے طالب علم تھے جنہیں کلکتہ یونیورسٹی نے دوہری سند (ریاضی اور طبیعیات میں ایم اے) دی تھی۔ آشوتوش ہندوستانی تعلیم کے میدان میں غالباً سب سے قدآور اور بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ انتہائی خود دار، باحوصلہ اور زبردست انتظامی صلاحیت کے حامل تھے۔

آشوتوش مکھرجی
آشوتوش مکھرجی
پیدائش29 جون 1864(1864-06-29)
کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند
وفات25 مئی 1924(1924-50-25) (عمر  59 سال)
پٹنہ، صوبہ بہار اور اوڑیسہ، برطانوی ہند
آخری آرام گاہرسا روڈ، کولکاتا (موجودہ 77 آشوتوش مکھرجی روڈ، کولکاتا – 700025)
قلمی نامشیر بنگال
বাংলার বাঘ
پیشہمعلم اور کلکتہ یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج [1903-1924]
زبانبنگالی زبان
قومیتبھارتی
نسلبنگالی
مادر علمیکلکتہ یونیورسٹی
اصنافعلم، تعلیم
ادبی تحریکبنگالی نشاۃ ثانیہ
اہم اعزازاتKnight Bachelor (1911)
Companion of the آڈر آف دی سٹار آف دی انڈیا (CSI, 1909)
اولادRama Prasad Mukherjee، Syama Prasad Mukherjee، Uma Prasad Mukherjee، Bama Prasad Mukherjee

وہ کلکتہ یونیورسٹی کے دوسرے ہندوستانی شیخ الجامعہ تھے جو 1906 سے 1914 تک اور پھر 1921 سے 1923 تک اس منصب پر فائز رہے۔ سنہ 1906ء میں بنگال ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ اور 1914ء میں کلکتہ یونیورسٹی کے سائنس کالج کے قیام کا سہرا آسوتوش کے سر جاتا ہے۔

مکھرجی نے یونیورسٹی آف کالج آف لا کے قیام میں بھی انتہائی متحرک کردار کیا تھا۔ سنہ 1908ء میں کلکتہ میتھمیٹکل سوسائٹی کا قیام بھی آشوتوش کی کوششوں کا نتیجہ تھا اور وہ 1908ء سے 1923ء تک سوسائٹی کے صدر بھی رہے۔[1][2] سنہ 1914ء میں انھوں نے انڈین سائنس کانگریس کی افتتاحی نشست کی صدارت کی تھی۔ نیز سنہ 1916ء میں جب وہ کلکتہ یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ تھے اس وقت ان کی نگرانی میں آشوتوش کالج بھی قائم ہوا۔[3]

انھیں ان کی حوصلہ مندی، حب ذات، علمی بلندی اور برطانوی حکومت کے تئیں سخت رویہ اختیار کرنے کی بنا پر اکثر "شیر بنگال" (بانگلار باگھ) کہا جاتا ہے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

مکھرجی نے سنہ 1885ء میں جوگمایا دیوی سے شادی کی جس سے ان کے سات بچے ہوئے، کملا، رام پرساد، سیام پرساد، اوما پرساد، املا، بام پرساد اور رمالا۔ ان کے سب سے مشہور فرزند سیام پرساد مکھرجی نے بھارتیہ جن سنگھ قائم کیا تھا جو موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا راست پیشرو ہے۔ رام پرساد کلکتہ ہائی کورٹ کے جج رہے جبکہ اوما سیاح اور سفرنامہ نگار کی حیثیت سے مشہور ہوئیں۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Edited by Patrick Petitjean, Catherine Jami and Anne Marie Moulin, Science and Empires، (Boston Study in the Philosophy of Science, Vol. 136, Kluwer Academic Publishers)۔
  2. "Calcutta Mathematical Society"۔ Calmathsoc.org۔ 31 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012 
  3. ^ ا ب "Sir Asutosh Mukherjee: educationist, leader and institution-builder" (PDF)۔ Current Science۔ 05 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2017