بنگالی نشاۃ ثانیہ

بنگال کی ثقافتی، سماجی، علمی اور فنی تحریک تھی

بنگالی نشاۃ ثانیہ ((بنگالی: বাংলার নবজাগরণ)‏؛ بانگلار نب جاگرن) ایک ثقافتی، سماجی، علمی اور فنی تحریک تھی جو برطانوی راج کے عہد میں برصغیر ہند کے خطہ بنگال میں برپا ہوئی۔ یہ تحریک انیسویں صدی سے بیسویں صدی کے اوائل تک جاری رہی۔ بنگالی نشاۃ ثانیہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ راجا رام موہن رائے (1772ء – 1833ء) سے شروع ہوئی اور رابندر ناتھ ٹیگور (1861ء – 1941ء) پر ختم ہو گئی۔ تاہم اس عرصے کے بعد بھی اس تحریک کے بہت سے حامی مثلاً ستیہ جیت رائے (1921ء – 1992ء) موجود رہے جن کی ذات میں منفرد علمیت و تخلیقیت کے مخصوص گوشے مجتمع تھے۔[1]

انیسویں صدی عیسوی کا بنگال مذہبی و سماجی مصلحین، دانشور، ادبا، صحافی، محب وطن مقررین اور سائنس دانوں کی کہکشاں بنا ہوا تھا۔ ان تمام کا مقصد یہ تھا کہ بنگال کو نئی سمت عطا کریں اور اسے عہد وسطی سے نکال کر جدید دور سے متعارف کرائیں۔[2]

پس منظر

ترمیم

اس عہد کے بنگال میں ذہنی و علمی بیداری پیدا ہو رہی تھی جو بہت حد تک سولہویں صدی کے یورپ کی بیداری سے مشابہ تھی، تاہم اس وقت یورپی قوم کو کسی غیر ملکی استعمار کا سامنا نہیں تھا۔ بنگال میں پیدا ہونے والی اس لہر نے خواتین، شادی بیاہ، جہیز، ذات پات اور مذہب سے متعلق قدامت پرست سوچ پر سوال اٹھائے۔ اس دوران میں پیدا ہونے والی ابتدائی تحریکوں میں ینگ بنگال تحریک قابل ذکر ہے جس نے عقلیت اور الحاد کو فروغ دیا۔

دوسری جانب بنگال کی معروف سماجی مذہبی تنظیم برہمو سماج پروان چڑھ رہی تھی، اس تنظیم کے اثرات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ بنگالی نشاۃ ثانیہ کے بہت سے رہنما اسی تنظیم کے پیروکار تھے۔[3] ابتدائی برسوں میں بقیہ معاشرے کی طرح برہمو سماج بھی اس جاگیردارانہ استعماری عہد میں آزاد ہندوستان کا تصویر پیش نہ کر سکی کیونکہ وہ یورپی روشن خیالی سے متاثر تھی، تاہم اس نے اپنی علمی بنیادیں اپنشدوں سے اخذ کرنے کی کوشش کی۔ ان کے یہاں ہندو مت کا جو تصور ہے اس میں ستی اور تعداد ازدواج جیسی رسمیں نہیں پائی جاتیں، جبکہ اس عہد تک یہ رسمیں ہندو معاشرے کی سماجی زندگی میں رچ بس گئی تھیں۔ نیز وہ ہندومت کو غیر شخصی اور توحیدی مذہب باور کراتے ہیں۔ یہ تصور ہندومت کی اس تکثیری اور چند رخی فطرت سے یکسر مختلف تھا جو اس دور میں رائج تھی۔

اہم شخصیات

ترمیم

سائنس اور ٹیکنالوجی

ترمیم

نشاۃ ثانیہ کے دوران میں بنگال میں سائنںس میں بھی کئی سائنس دانوں کی طرف سے پیش قدمی ہو رہی تھی۔ ستیندر ناتھ بوس، انیل کمار گائین جگدیش چندر بوس اور میگھ ناد ساہا جامع العلوم: ماہر طبیعیات، ماہر حیاتیات، نباتیات، آثاریات اور مصنف سائنس فکشن تھا۔[4]

فنون اور ادب

ترمیم

مذہب اور روحانیت

ترمیم

ادارے

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. History of the Bengali-speaking People by Nitish Sengupta, p 211, UBS Publishers' Distributors Pvt. Ltd. آئی ایس بی این 81-7476-355-4۔
  2. Sumit Sarkar, "Calcutta and the Bengal Renaissance"، in Calcutta, the Living City ed. Sukanta Chaudhuri, Vol I, p. 95.
  3. "Reform and Education: Young Bengal & Derozio"، Bengalinet.com
  4. A versatile genius آرکائیو شدہ 3 فروری 2009 بذریعہ وے بیک مشین، Frontline 21 (24)، 2004.

مزید پڑھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم