آفتاب پنجاب (اخبار)

1878ء میں لاہور سے جاری ہونے والا ہفت روزہ اخبار

آفتاب پنجاب برطانوی راج میں یکم جولائی 1873ء کو لاہور سے جاری ہونے والا اردو زبان کا اخبار ہے۔ اسے دیوان بوٹا سنگھ نے جاری کیا تھا۔[1] [2]تین کالمی آٹھ صفحات پر مشتمل تھا۔ ابتدا میں سہ روزہ اخبار کی صورت میں شائع ہوتا تھا۔ 1883ء میں یہ ہفتے میں تین بار شائع ہونے لگا۔1891ء میں پھر سہ روزہ ہو گیا۔ 1899ء میں ہفت روزہ میں تبدیل ہو گیا۔ 1901ء میں یہ اخبار بند ہو گیا۔

آفتاب پنجاب
آفتاب پنجاب شمارہ 4 فروری 1878ء کا سر ورق
قسمسہ روزہ
بانیدیوان بوٹا سنگھ
ناشرمطبع آفتاب پنجاب
مدیرشیخ فقیر محمد
مولوی نبی بخش
حافظ عمر دراز
جے گوپال
آغازیکم جولائی، 1873ء
زباناردو
صدر دفترلاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)

ابتدا میں اس کی ادارت شیخ فقیر محمد کے سپرد تھی۔ شیخ فقیر محمد اس سے پہلے کوہ نور میں کام کر چکے تھے۔ ان کے دور میں اخبار کا معیار بہتر تھا۔ 1880ء میں مولوی نبی بخش مدیر بنے، 1885ء میں حافظ عمر دراز اور 1893ء میں ادارت جے گوپال کو سونپی گئی۔ 1899ء میں آیا سنگھ نے مدیر کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1891ء میں دیوان عطر سنگھ اس کے مدیر بنے۔ یہ اخبار کسی ریاست کے والی یا مہا راجا سے امداد نہیں لیتا تھا۔اس میں مقامی معاملات اور تعلیمی امور پر بحث کی جاتی تھی۔یہ اخبار ذبیحہ گاؤ کے خلاف تھا۔ ابتدا میں اس کی پالیسی روادارانہ تھی لیکں صدی کے آخر میں خالص ہندو فرقہ پرست اخبار بن گیا تھا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، ص 281-282
  2. مولوی محبوب عالم، اردو اخبارات کی ایک نادر تاریخ یعنی فہرست اخبارات ہند، مقدمہ و حواشی ڈاکٹر طاہر مسعود، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1992ء، 73
  3. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 167