آکی ہیتو
آکی ہیتو(明仁) سابقہ شہنشاہ جاپان ہیں۔ جن کی پیدائش 23 دسمبر 1933ء کو ہوئی اور جاپان کی روایتی ترتیب کے مطابق یہ ایک سو پچیسويں شہنشاہ ہیں۔ 30 اپریل 2019 کو یہ اپنے عہدے سے دست بردار ہوئے اور 1 مئی 2019 کو ان کے بیٹے اور ولی عہد نارو ہیتو تخت نشیں ہوئے۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جاپانی میں: 明仁) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (جاپانی میں: 継宮明仁親王) | ||||||
پیدائش | 23 دسمبر 1933ء (92 سال) جاپانی شاہی محل ، توکیو شہر |
||||||
شہریت | جاپان | ||||||
قد | 1.65 میٹر | ||||||
زوجہ | میچیکو (10 اپریل 1959–) | ||||||
اولاد | ناروہیتو ، فومی ہیتو، شہزادہ آکیشینو ، سایاکو کورودا | ||||||
والد | ہیروہیتو | ||||||
خاندان | یاماتو خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
شہنشاہ جاپان [1] (125 ) | |||||||
برسر عہدہ 7 جنوری 1989 – 30 اپریل 2019 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
مادر علمی | گاکوشوین یونیورسٹی [2] | ||||||
پیشہ | شاہی حکمران ، ماہر حیوانیات | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جاپانی | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
جاپانی شہنشاہ کا نام نہيں ليا جاتا بلکہ اس کے ليے احتراماً تین نو ہیکا (تے ن نو ہے ی کا / 天皇陛下) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مغل شہنشاہوں کے ليے عالم پناہ اور ظل الہی کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے اور اگر کہیں نام لینے کی ضرورت پڑے تو نام کے بعد ساما (محترم / جناب) کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ہر بادشاہ کے دور کا ایک نام منتخب کیا جاتا ہے جس کو اس نام کی جیدای کہتے ہیں (جیدای کے معنی عہـد / دور کے ہیں)۔ آکى ہى طو صاحب کے دور کا نام حے سے (درست تلفظ حے ی سے ی ہے جو رواں بول چال میں حے سے ہے) ہے۔ اس سے پہلے ان کے والد ہیروہیتو کا عہد تھا جو شووا کہلاتا ہے اور 63 سال چلا تھا اور اس سے پہلے تھایشو اور میجی ادوار تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ فرمانروا کو تین نو ہیکا کہا جاتا ہے جبکہ پچھلی جیدائوں (ادوار) کے فرمانرواؤں کے ساتھ ان کی جیدای کا لفظ لگا کر پکارا جاتا ہے مثلاً شووا جیدای کے ہیروہیتو کو شوواتین نو اور میجی جیدای کے بادشاہ کو میجی تین نو کہتے ہیں، اسی طرح آکی ہیتو کی وفات کے بعد جب نئی جیدای شروع ہو گی تو ان کے ليے حے سے تین نو کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Japanese Emperor Akihito, 85, starts abdication rituals — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2019
- ↑ تاریخ اشاعت: 30 نومبر 2010 — صفحہ: 141 — 象徴天皇制の形成過程 : 宮内庁とマスメディアの関係を中心に — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اگست 2019 — اقتباس: 皇太子は1952年に学習院大学に進学し
- ↑ Quirinale ID: https://www.quirinale.it/onorificenze/insigniti/14667
- ↑ https://web.archive.org/web/20171201040249/http://www.leighrayment.com/knights/knightshon.htm
- ↑ https://web.archive.org/web/20161013194152/http://www.gov.ph/the-order-of-sikatuna/
- ↑ http://kongehuset.dk/modtagere-af-danske-dekorationer
- ↑ https://web.archive.org/web/20120529062913/https://www.borger.dk/foa/Sider/default.aspx?fk=26&foaid=10196200&paid=
ویکی ذخائر پر آکی ہیتو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |