ہیروہیتو
ہیروہیتو (Hirohito) (جاپانی: 裕仁) یا شہنشاہ شووا (Emperor Shōwa) (جاپانی: 昭和天皇) جاپان کا ایک سو چوبیسواں شہنشاہ تھا جو دسمبر 1926ء سے اپنی وفات تک جاپان کا حکمران رہا۔ ان کا ذاتی نام ہیروہیتو تھا اسی لیے اسے شہنشاہ ہیروہیتو بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان میں فوت شدہ شہنشاہوں کو ان کے بعد از مرگ ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔