ابوجا

دار الحکومتِ نائجیریا
 

ابوجا (انگریزی: Abuja) نائجیریا کا دار الحکومت ہے جس کی آبادی 25 لاکھ ہے۔ 1976ء میں دار الحکومت کی لاگوس سے منتقلی کے متفقہ فیصلے کے بعد ملک کے وسط میں اس شہر کی جگہ کا انتخاب کیا گیا۔ یوں وفاقی دار الحکومت کی حیثیت سے یہ شہر وجود میں آیا۔

ابوجا
(انگریزی میں: Abuja ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

ابوجا
ابوجا
پرچم

تاریخ تاسیس 1828  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک نائجیریا  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ وفاقی دارالحکومت علاقہ، نائجیریا  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 9°03′20″N 7°29′29″E / 9.0555555555556°N 7.4913888888889°E / 9.0555555555556; 7.4913888888889  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ
بلندی
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+01:00  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 2352778  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ ترمیم

نائجیریا نسلی و مذہبی اعتبار سے کافی حد تک تقسیم ہے اور اس لیے ملک کی آزادی کے بعد سے یہ تجاویز سامنے آ رہی تھیں دار الحکومت ایسے مقام پر ہونا چاہیے جو تمام فریقین کے لیے غیر جانبدار حیثیت رکھتا ہو اور وہاں نسلی یا مذہبی اعتبار سے کسی فریق کو اکثریت حاصل نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے 1970ء کی دہائی کے اوائل میں اس مقام کا انتخاب کیا گیا۔ ابوجا کے قیام کا ایک اور سبب لاگوس میں بہت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی تھی۔

شہر کی تعمیر کا آغاز 1970ء کی دہائی کے اواخر میں ہوا لیکن اقتصادی مسائل اور سیاسی عدم استحکام کے باعث تعمیر 1980ء کی دہائی کے اواخر تک ہی مکمل ہو پائی۔

12 دسمبر 1991ء کو ابوجا کو ملک کا دار الحکومت قرار دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وفاقی دار الحکومت کا نقشہ اور تعمیرات انٹرنیشنل پلاننگ ایسوسی ایٹس (IPA) نے تیار کیا جو امریکی اداروں پی آر سی کارپوریشن؛ والس، میک ہارگ، رابرٹس اینڈ ٹوڈ؛ اور آرکی سسٹمز پر مشتمل تھا۔

شہر کی جغرافیائی خصوصیات کی وجہ سے اسے ہلالی شکل میں تعمیر کیا گیا لیکن کہا جاتا ہے کہ اسے مسلم ملک کے شہر ہونے کی وجہ سے ہلال کی شکل میں تعمیر کیا گیا۔

تعمیر کے بعد بیشتر ممالک نے اپنے سفارت خانے ابوجا منتقل کر دیے ہیں اور لاگوس میں ان کے سابقہ سفارت خانوں کو قونصل خانوں کی شکل دے دی گئی۔

اہم سرکاری دفاتر کے علاوہ یہاں مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) اور اس کے عسکری شعبے ECOMOG کے دفاتر واقع ہیں۔ اوپیک کے علاقائی صدر دفاتر بھی ابوجا میں قائم ہیں۔

شہر کی اہم عمارات میں ایوان صدر، قومی مجلس، عدالت عظمیٰ اور نائجیریا کی قومی مسجد شامل ہیں۔ ابوجا بین الاقوامی ہوائی اڈا شہر کو ملک کے دیگر علاقوں اور بین الاقوامی طور پر دیگر ممالک سے منسلک کرتا ہے۔

1988ء میں شہر میں جامعہ ابوجا کا قیام بھی عمل میں آیا۔

جڑواں شہر ترمیم

متعلقہ مضامین ترمیم

سانچہ:فہرست افریقی دار الحکومت

  1.    "صفحہ ابوجا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2024ء 
  2.     "صفحہ ابوجا في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2024ء