ابو اسحاق ابراہیم الزرقالی
ابو اسحاق ابراہیم الزرقالی جسے الزرقالی اور ابن زرقالہ بھی کہا جاتا ہے، ایک عرب[7] مسلمان ہیئت دان اور آلات ساز تھا جو اپنے وقت کا ممتاز ماہر فلکیات تھا۔ اس کا نام مشہور الزرقالی ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اصل نام الزرق اللہ ہے۔[8] جب کہ لاطینی زبان میں اسے Arzachel یا Arsechieles سے جانا جاتا ہے، یہ نام Arzachel سے نظر ثانی شدہ ہے، جس کا مطلب ہے نقش گر۔[9]
ابو اسحاق ابراہیم الزرقالی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1027[1] طلیطلہ |
وفات | سنہ 1087 (59–60 سال)[2] قرطبہ |
شہریت | اندلس |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر فلکیات، اسطرلاب[3][4][5]، منجم، گھڑی ساز |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی[6] |
شعبۂ عمل | فلکیات |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگیترميم
الزرقالی طلیطلہ کے نواحی گاؤں میں پیدا ہوا۔ طلیطلہ اس وقت طائفہ طلیطلہ کا دار الحکومت تھا۔ شروع میں اس کی ترتیب بطور لوہار کی گئی۔ بعد میں اس نے ہنسدہ اور فلکیات کی تعلیم ذوق و شوق سے حاصل کی۔
سائنسترميم
الزرقالی نے اپنی کتاب میں بتایا کہ ستارون کے مقابلے میر اوج الشمس حرکت پزیر ہے۔ اس نے اس حرکت سے پیدا ہونے والے تغیر کی پیمائش بھی کی۔ اس نے اس تغیر کی مقدار ہر دو سو ننانوے عام سالوں کے سیکنڈ لیے ایک ڈگری بتائی جو 1204 زاویائی سیکنڈ سالانہ بنتی ہے۔ یہ پیمائش منطقۃ البروج (Zodiac) ہی کی سمت میں کی گئی تھی۔ دور جدید کے نازک اور حساس ترین آلات سے یہ پیمائش 11.08 زاویائی سیکنڈ سالانہ نکلی ہے۔[10]
طلیطہ کے جداولترميم
الزرقالی کی پہلی کتاب طلیلہ کے جداول پر مشتمل ہے۔ اس کے دو لاطینی تراجم بھی موجود ہیں۔ اس میں مطلع استوائی اور سورج، چاند اور سیاروں کی مساواتوں کو معلوم کرنے سے متعلق الخوارزمی کا جدول دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس میں البتانی کا جدول بھی شامل ہے جس میں طلع مائل، طالع اختلاف منظر، گرہن اور سیاروں کی ترتیب جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔[11][12] تعدیل بروج سے متعلق ہرمس کا جدول اہتراز طریق الشمس یا آغاز اور اختتام سے متعلق ثابت بن قرہ کا جدول بھی کتاب میں موجود ہے۔ اس کتاب میں ٹرگنومیٹری کی نسبتوں یعنی سائن، کوسائن، ٹینجٹ اور کوٹینجٹ کے ساتھ کروگہ جیسے ہندوستانی عوامل پچھلے جداول میں بھی کافی حد تک تصحیح کی۔[10]
کامترميم
اہم کام :
- "العمل بالصفيحة الزيجية"
- "التدبير"
- "المدخل في علم النجوم"
- "رسالة في طريقة استخدام الصفيحة المشتركة لجميع العروض"
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12046128c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ General Diamond Catalogue ID: https://opac.diamond-ils.org/agent/4413 — بنام: إبراهيم بن يحيى ابن الزرقاله، 1029؟‒1087؟
- ↑ http://www.worldatlas.com/webimage/countrys/europe/spain/esfamous.htm
- ↑ http://www.nationmaster.com/encyclopedia/Cosmic-Era-locations
- ↑ http://www.discogs.com/lists/Esoterica-Electronica/131346?page=2
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12046128c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Kennedy، Edward Stewart (1983). Studies in the Islamic exact sciences (بزبان انگریزی). American University of Beirut. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2018.
- ↑ s.v. "al-Zarqālī"، Julio Samsó، دائرۃ المعارف الاسلامیہ، New edition, vol. 11, 2002.
- ↑ Weever, J. Chaucer Name Dictionary: A Guide to Astrological, Biblical, Historical, Literary, and Mythological Names in the Works of Geoffrey Chaucer. Routledge, 1996. صفحہ 41. ISBN 978-0-8153-2302-0.
- ^ ا ب خالد اقبال یاسر. "ابو اسحاق الزرقالی". In فرید اے پراچہ. اردو سائنس انسائیکلوپیڈیا. 10 (ایڈیشن سوم). لاہور: اردو سائنس بورڈ. صفحہ 1914.
- ↑ Glick، Thomas F.؛ Livesey، Steven John؛ Wallis، Faith (2005)، Medieval Science, Technology, and Medicine: An Encyclopedia، روٹلیج، صفحہ 30، ISBN 0-415-96930-1
- ↑ Toomer، G. J. (1969)، "The Solar Theory of az-Zarqāl: A History of Errors"، Centaurus، 14 (1): 306–336، Bibcode:1969Cent.۔۔14.۔306T Check
|bibcode=
length (معاونت)، doi:10.1111/j.1600-0498.1969.tb00146.x، at p. 314.
مزید پڑھیےترميم
- Puig، Roser (2007). "Zarqālī: Abū Isḥāq Ibrāhīm ibn Yaḥyā al‐Naqqāsh al‐Tujībī al‐Zarqālī". In Thomas Hockey؛ وغیرہ. The Biographical Encyclopedia of Astronomers. New York: Springer. صفحات 1258–60. ISBN 978-0-387-31022-0. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018. (PDF version)
- Vernet، J. (1970). "Al-Zarqālī (or Azarquiel)، Abū Isḥāqibrāhīm Ibn Yaḥyā Al-Naqqāsh". Dictionary of Scientific Biography. New York: Charles Scribner's Sons. ISBN 0-684-10114-9. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018.
- E. S. Kennedy. A Survey of Islamic Astronomical Tables, (Transactions of the American Philosophical Society, New Series, 46, 2.) Philadelphia, 1956.