ابو الطیب طبری
ابو الطیب طبری مذہب شافعی کے اکابرین میں تھے۔
ابو الطیب طبری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 960ء آمل |
وفات | سنہ 1058ء (97–98 سال) بغداد |
شہریت | دولت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | شافعی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فقیہ ، قاضی ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیمان کا مکمل نام طاہر بن عبد اللہ بن طاہر طبری ابو الطيب، ان کی کنیت ہے۔
ولادت
ترمیمابو الطیب الطبری کی ولادت 348ھ بمطابق 960ھ آمل صوبہ طبرستان میں ہوئی جبکہ زندگی کا اکثر حصہ بغداد میں گزارا۔
علمی اسفار
ترمیمابو الطیب نے حصول علم کی خاطر بہت سے سفر کیے جرجان میں على ابو احمد الغطريفی سے علم حاصل کیا، نیشا پور میں ابو الحسن ماسرجی سے، على موسى بن جعفر بن عرفہ اور ابو الحسن دار قطنی سے بغداد میں تعلیم حاصل کی ان کے علاوہ خطيب بغدادی، وابو اسحق شيرازی اور ابو نصر عكبری سے بھی استفادہ علم حاصل کیا ۔
تصنیفات
ترمیمفقہ اصول اور جدل پر کتابیں لکھیں لیکن’’ شرح مختصر المزنی‘‘ ان کی معروف کتاب ہے
قضاۃ
ترمیمبغداد میں درس حدیث اورفتویٰ دیتے رہے یہ کرخ کے قاضی تھے اور وفات تک وہاں تعنیات رہے ۔
وفات
ترمیمابو الطیب الطبری کی وفات450ھ مطابق 1058ء میں بغداد میں ہوئی۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ طبقات الشافعيہ 3/ 176،الأعلام،3/ 222
- ↑ الموسوعة العربية العالمية http://www.mawsoah.net آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mawsoah.net (Error: unknown archive URL)