حضرت ابورہم اشعریؓ
معلومات شخصیت
کنیت ابو رہم
والد قیس بن حضار

نام و نسب

ترمیم

مجدی نام، ابورہم کنیت،سلسلۂ نسب یہ ہے، مجدی بن قیس بن حضار بن جرب بن عامر بن بکر بن عامر بن عذر بن وائل بن ناجیہ بن جماہر بن اشعر، حضرت ابورہم مشہور صحابی رسول حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کے چھوٹے بھائی تھے۔ [1]

اسلام و ہجرت

ترمیم

بڑے بھائی کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے اوران ہی کے ساتھ حبشہ گئے اور حضرت جعفرؓ کے ساتھ مدینہ آئے،یہ جنگ خیبر کا زمانہ تھا،مگر ابورہمؓ اس میں شریک نہ ہو سکے تھے، تاہم آنحضرت نے خیبر کے مال غنیمت میں ان کا حصہ بھی لگایا اور فرمایا تم لوگ دوہرے مہاجر ہو،ایک مکہ سے حبشہ کی ہجرت دوسری حبشہ سے مدینہ کی۔ [2] مدینہ آنے کے بعد سے ان کے حالات کا پتہ نہیں چلتا، پھر دور فتن میں نظر آتے ہیں،یہ طبعاً ہنگامہ پسند تھے،فتنہ کے زمانہ میں بھی بہت نکلتے تھے اور حضرت ابوموسیٰ اشعری ان کو روکتے تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. (استیعاب:ق/278)
  2. (اسدالغابہ:3/245)