ابھگیان شاکنتلم یا ابھگیان شکُنتلا (دیوناگری: अभिज्ञानशकुन्तलम्) کالی داس کا ایک سنسکرت ناٹک تھا، جس میں شکنتلا کی زندگی کو ایک ڈرامائی انداز میں بیان کیا گیا تھا۔ کہانی کا پلاٹ کالی داس نے مہا بھارت سے لیا تھا۔ جبکہ کہانی میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ یہ کالی داس کا سب سے مقبول کام سمجھا جاتا ہے۔ اس ناٹک کی تخلیقی تاریخ کا کسی کو علم نہیں۔

شکنتلا کی مصوری (مصور راجہ روی ورما

کہانی ترمیم

تراجم ترمیم

یورپ میں کالی داس کو ہندوستان کا شیکسپیئر کہا جاتا ہے، اس کے ناٹک شکنتلا کا دنیا کی کم و بیش ہر بڑی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔[1]

  • نواز، عہد فرخ سیر: 1713-1719، (فارسی)
  • سر ولیم جونز، 1789ء (انگریزی)
  • فورسٹر، 1791ء (جرمن)
  • مرزا کاظم علی جوان و للو لال، 1801ء (فارسی)
  • ہرڈر، 1803ء (جرمن)
  • چینرے، 1830ء (فرانسیسی)
  • مسٹر روہٹ، 1842ء (جرمن)
  • مثنوی فراموش یاد از غلام محمد 1849ء
  • جواہر لال، آگرہ 1873ء
  • مثنوی رشک گلزار، از مولوی سید محمد تقی
  • مثنوی غازۂ عشق، از کنور عنایت سنگھ کنور 1883ء
  • حافظ محمد عبد اللہ، آگرہ 1887ء
  • مثنوی نیرنگ سحر، اقبال ورما سحر، 1910ء۔ زمانہ پریس، کانپور
  • از اکسیر سیالکوٹی، 1915ء، لاہور (اردو)
  • شکنتلا ناٹک، منظوم از نوشیروان جی، مہربان آرام
  • ڈاکٹر ایندو شیکھر، تہران (فارسی)
  • شکنتلا ناٹک از پنڈت نرائن پرشاد بے تاب بنارسی
  • شکنتلا ڈراما از محمد ابراہیم محشر انبالوی (اردو)
  • اختر حسین رائے پوری، 1943ء (اردو)
  • منظوم ترجمہ از محمد فاروق وحشت بریلوی، 1951ء، (اردو)
  • شکنتلا ڈراما از بیگم قدسیہ زیدی، 1957ء (اردو)
  • منظوم ترجمہ از جگیشور ناتھ بے تاب بریلوی، کالیداس سے ترجمہ۔
  • آزاد نظم میں ترجمہ از ساغر نظامی، 1961ء (اردو)

حوالہ جات ترمیم

  1. تاویلات، مضامین انور جمال۔ 2003، علی پبلشرز ملتان