ابیاہ (شاہ یہوداہ)
ابیاہ عبرانی بائبل کے مطابق آل داؤد کا چوتھا اور مملکت یہوداہ کا دوسرا بادشاہ تھا۔ وہ رحبعام کا بیٹا اور سلیمان کا پوتا تھا۔ [1][2][3] تاریخ میں اسے ابیاہ کے نام سے یاد رکھا گیا ہے۔
ابیاہ | |
---|---|
شاہِ یہوداہ | |
913 – 911 ق م | |
پیشرو | رحبعام، اس کا باپ |
جانشین | آسا، اس کا بیٹا |
شریک حیات | 14 بیویاں |
نسل | 22 بیٹے اور 16 بیٹیاں |
عبرانی نام | אבים בן-רחבעם ’اوی یام بن رحوام |
خاندان | آل داؤد |
والد | رحبعام |
والدہ | معکہ یا مکائیا، جبعہ کے اوری ایل کی بیٹی اور ابی سلوم کی پوتی |
پیدائش | یروشلم |
وفات | 911 قبل مسیح ممکنہ طور پر یروشلم |
تدفین | یروشلم |
مذہب | یہودیت |
خاندان
ترمیمبادشاہوں کی کتابوں اور تاریخ میں ابیاہ کو میکاہ، میکائی اور یہوداہ کے بادشاہ آسا کی نسبت سے بیان کیا گیا ہے۔ علما نے ابیاہ کے خاندان کے بارے میں بائبل کے بیانات کو متضاد قرار دیا ہے۔ اگرچہ کئی نظریات پیش کیے گئے لیکن تمام تر دستیاب ذرائع سے متعلق کوئی وضاحت ان سے مطابقت نہیں رکھتی یا یہ واضح طور پر اختلافی ہیں۔ ابیاہ نے 14 شادیاں کیں اور اس کے 22 بیٹے اور 16 بیٹیاں تھیں۔
عبرانی بائبل میں ابیاہ
ترمیمابیاہ کا دور حکومت ریہوبام کی وفات کے بعد اس کے بیٹے ابیاہ نے یہوداہ کی بادشاہت سنبھالی۔ اس نے بڑے جوش و جذبے سے اپنے تین سالہ دور حکومت کا آغاز کیا (2Chr.، 2r. 12:16; 13:1) لیکن وہ اسرائیلی شمالی سلطنت کے دس قبائل کو ان کی جاں نثاری کے سبب واپس لے کر آنے میں ناکام رہا۔
تفسیر
ترمیماستثنا کے مطابق[4]”باوجود اِس کے خُداوند اُس کے خُدا نے داؤد کی خاطر یروشلیم میں اُسے ایک چراغ دیا یعنی اُس کے بیٹے کو اُس کے بعد ٹھہرایا اور یروشلیم کو برقرار رکھا۔“ (سلاطین-1، باب 15 آیت 4)۔ ”پھر اُس نے کہا تیروں کو لے سو اُس نے اُنکو لیا۔ پھر اُس نے شاہِ اسرائیل سے کہا زمین پر مار۔ سو اُس نے تین بار مارا اور ٹھہر گیا۔ “ (تواریخ-2، باب 13 آیت 18)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Pulkrabek 2007، ص 39
- ↑ Provan, Hubbard اور Johnston 2012، ص 189
- ↑ Zucker 2013، ص 194
- ↑ Eerdmans 2000، ص 6, ABIJAH 3.
ابیاہ (شاہ یہوداہ)
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | بادشاہ یہوداہ 913 ق م – 912 ق م |
مابعد |