اب کھیل کے دکھا (گانا)
اب کھیل کے دکھا پاکستان سپر لیگ کا سرکاری گانا ہے۔ اس گانے کو پاکستان کے مشہور گلوکارعلی ظفر نے گایا ہے۔ یہ گانا 20 ستمبر 2015 کو پیش کیا گیا۔
"" | |
---|---|
گیت از | |
زبان | اردو |
ریلیز | 20 ستمبر 2015 |
ریکارڈ شدہ | 2015 |
صنف | عالمی موسیقی، پاپ موسیقی |
طوالت | 4:33 |
پس منظر
ترمیماس گانے کے پیش کار علی ظفر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ظفر کو یہ گانا بنانے کے لیے کہا اس گانے کو فروری 2016ء میں منعقد ہونے والی پاکستان سوپر لیگ کے افتتاحی سیزن کے لیے تیار کیا گیا۔ اس گانے کو پاکستان سپر لیگ کا ترانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس گانے میں 25 مرد و خواتین گلوکاروں کے کورس نے علی ظفر کا ساتھ دیا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کی تشہیر کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر #AbKhelKeDikha کی ٹیگ استعمال کی جاتی ہے۔ سرکاری ور پر یہ گانا پٹاری ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "اب کھیل کے دکھا (پی ایس ایل ٹی/20)"۔ پٹاری۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اکتوبر 2015