اترپردیش اردو اکادمی نیز معروف بَہ اترپردیش اردو اکیڈمی یا اردو اکیڈمی، اترپردیش (انگریزی: Uttar Pradesh Urdu Akademi) اردو زبان کی ترقی اور اردو روایت و ثقافت کے تحفظ کے حصول کے لیے اسے جنوری 1972ء میں قائم کیا گیا تھا۔[1] یہ وزارت اقلیتی امور کے زیر اختیار ہے۔[1]

اترپردیش اردو اکادمی-- Uttar Pradesh Urdu Akademi
قِسمادبی
قانونی حیثیترجسٹرڈ سوسائٹی
مقصدادبی و ثقافتی
ہیڈکوارٹرلکھنؤ، اتر پردیش
مقام
دفتری زبان
اردو
چیئرمین
چودھری کیف الوری
اہم لوگ
نواز دیوبندی
Main organ
اکادمی، لائبریری، آڈیٹوریم، مطبوعات
Parent organization
وزارت اقلیتی امور یوپی [1]
وابستگیاںحکومت اتر پردیش
ویب سائٹدفتری ویب سائٹ
ریمارکسTo serve the Urdu language in Uttar Pradesh.

تاریخ

ترمیم

اُس وقت کی اتر پردیش کی حکومت نے اس اکیڈمی کو سوسائٹی ایکٹ کے اندراج کے تحت اردو زبان و ادب اور ثقافتی ورثے کی ترقی کے لیے ایک اردو ادارہ قائم کرنے کے مقصد کے تحت اسے قائم کیا۔ اس ادارے نے ثقافتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے بہت سے پروگرام مرتب کیے ہیں۔ اس اکیڈمی کا دفتر لکھنؤ شہر میں واقع ہے۔[1]

سرگرمیاں

ترمیم

یوپی اردو اکادمی کے کاموں کا ذکر اردو اکادمی کے آئین کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں کیا گیا ہے، جو اترپردیش پبلک سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت مندرج ہے۔

  • نصابی کتب اور حوالہ جاتی کتابوں کی اشاعت، ترجمہ اور طباعت۔
  • تحقیقی کام، تہوار، سیمینار، سمپوزیم، مشاعرے اور ریاستی سطح کی اہم تقریبات۔
  • مستحق اور ہونہار طلبہ کو وظائف دینا۔
  • مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسز کا انعقاد۔
  • ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی، انعامات، اعزازات وغیرہ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "Uttar Pradesh Urdu Akademi : A U.P.Govt. Undertaking"۔ www.upurduakademi.org۔ 10 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2020