احمدیہ میں عیسیٰ
احمدیہ تحریک کا عقیدہ ہے کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام (یسوع ناصری) مصلوبیت سے بچ گئے تھے اور وہ ایذا رسائی سے بچنے کے لیے کشمیر ہجرت کر گئے۔ اور وہ یہودیہ میں بنی اسرائیل میں تبلیغ کرنے کے بعد اپنا پیغام پھیلانے کے لیے اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل میں چلے گئے۔ اور احمدیوں کے نزدیک انھوں نے سری نگر، کشمیر میں زندگی گزاری اور بڑھاپے میں وہیں وفات پا گئے۔
احمدی عیسیٰ کو ایک فانی شخص اور اللہ کا پیغمبر سمجھتے ہیں۔ احمدیوں کا عقیدہ مسلمانوں کے عقیدے سے قریب ہے کہ وہ بن باپ کے کنواری مریم سے پیدا ہوئے۔ مگر سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ وہ آسمان پر زندہ اٹھا لیے گئے اور ابھی زندہ ہیں، احمدی اس عقیدے کو نہیں مانتے ان کے نزدیک عیسیٰ قدرتی موت مرے۔