احمد حسین اور محمد حسین : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے یہ دو بھائی کلاسیکی غزل گائکی میں عالمی شہرہ یافتہ ہیں۔ ان کے والد صاحب کا نام استاد افضل حسین ہے جو غزل اور ٹھمری کے استاد مانے جاتے تھے۔[1] یہ دونوں بھائی کلاسیکی موسیقی، بھجن اور غزلوں کو گاتے ہیں۔ انھوں نے اپنی گائکی 1958 میں شروع کی تھی۔[2] بحیثیت کلاسیکی ٹھمری فنکار، ان کا پہلا البم گلدستہ ہے جو 1980 میں رلیز ہوا اور بہت کامیاب رہا۔ پھر اس کے بعد اپنی موسیقی کو عوام تک لے جانے کے لیے انھوں نے اب تک 50 البم بنائے۔ پھر اس کے بعد اپنا البم “ مان بھی جا “ کا بھی اجرا کیا۔
[3]

استاد احمد حسین اور محمد حسین
ذاتی معلومات
پیدائش1951, 1953راجستھان, بھارت
اصنافغزل، کلاسیکی موسیقی, اسلامی موسیقی، روایتی موسیقی
پیشےکمپوزر, گلوکار, موسیقی ہدایتکار
آلاتگلوکاری, ہارمونی، تانپورا، پیانو
سالہائے فعالیت1958–present
ریکارڈ لیبلEMI, HMV, سارےگاما, یونیورسل میوزک گروپ, Sony BMG Music Entertainment , Polydor, TIPS, زہرہ, T-Series

یہ دو بھائی ہیں جو غزلوں کو ساتھ مل کر گاتے ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی بہت ہی کامیاب اور مقبول جوڑی ہے۔ کلاسیکی غزل کو گانے کا ان کا انداز کچھ انوکھا ہونے کی وجہ سے انھیں اچھی شہرت ملی۔ روایتی کلاسیکی غزل گلوکاری ان کی خاصیت ہے۔[4] ان کے فرزندان جاوید حسین، معظم حسین اور عمران حسین بھی گلوکار ہیں۔[5]

انھوں نے حال ہی میں ایک نیا البم جس کا نام خواب بسیرا ہے، ساریگاما لیبل کے تحت اجرا کیا۔[6] اس البم میں ڈاکٹر ہری اوم کے دھوپ کا پرچم سے لی گئی چند غزلیں اور چند نئی غزلیں ہیں۔

ایوارڈ

ترمیم
  • سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ - حکومت ہند 2000۔[7]

البم

ترمیم
  1. راحت
  2. رفاقت
  3. مخاطب
  4. شمع خانہ
  5. کبھی کبھی
  6. نورِ اسلام
  7. خیالِ یار
  8. پیار کا جذبہ
  9. گریٹسٹ ہٹس - 2 ڈسک ( ایچ یم وی)
  10. راہ نما
  11. زندگی
  12. گلدستہ (پہلا البم)
  13. نثار
  14. شردھا (بھجن)
  15. بھاونا (بھجن)
  16. انوپاما وانی (بھجن)
  17. ری-مین
  18. سرمایہ - اجرا 19 ستمبر 2006 (لیبل فونٹانا انڈیا)
  19. آغوش
  20. شفق
  21. دل کی بات
  22. رازِ الفت
  23. آہ
  24. کشش
  25. محبت
  26. اظہار
  27. Hہم خیال
  28. ویر - زارا
  29. غزلیں اور گیت
  30. اے صباء
  31. خیال - گیت اور غزلیں (لائو )
  32. کہکشاں - والیوم 1 (لائو)
  33. شمع خانہ - والیوم 2 : لائو محفلِ غزل
  34. دی گولڈین موؤمنٹس - احمد حسین - محمد حسین (سارے گاما)
  35. دی گولڈین موؤمنٹس - "پر کیف ہوائیں ہیں "
  36. دی گولڈن موؤمنٹس - "پیار کا جذبہ"
  37. دی گولڈین موؤمنٹس - "موسم آئیں گے - جائیں گے "
  38. کبھی کبھی
  39. الد بلاد باوے دا-سترنگی (پنجابی)
  40. دی گریٹ غزلس
  41. ڈھولا وسدا راویں (پنجابی)
  42. ایک ہی سروپ (پنجابی)
  43. تصویر
  44. خواب سویرا - نومبر 2010
  45. انورودھیر اثر - والیوم 2 - جنوری 1994، بنگالی زبان۔
  46. مان بھی جا

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Ghazal brothers Ustad Ahmed and Mohammed Hussain on Idea Jalsa"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-03
  2. The Tribune, Chandigarh, India - Punjab
  3. www.hummaa.com
  4. "Ustad Ahmed Hussain & Ustad Mohd. Hussain (Classical Bhajans uploaded)"۔ 2014-07-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-09
  5. The Tribune, Chandigarh, India - The Tribune Lifestyle
  6. Discover and Download Music | eMusic
  7. "Ustad Ahmed Hussain & Mohammed Hussain - Desiest - Urdu Singers - Qawwali Music Mp3s - Singer Ustad Ahmed Hussain & Mohammed Hussain Mp3 Download Backup"۔ 2011-07-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-09

بیرونی روابط

ترمیم