احمد خان مدہوش
احمد خان مدہوش (انگریزی: Ahmed Khan Madhosh) (پیدائش: 5 اپریل، 1931ء - وفات: 26 جون، 2010ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے بڑے کہنہ مشق اور مقبول شاعر تھے۔ وہ کئی کتب کے مصنف تھے۔ ان کا شمار سندھی زبان کے بڑے غزل گو شعرا میں ہوتا ہے۔[1][2]
احمد خان مدہوش | |
---|---|
پیدائش | احمد خان سومرو 5 اپریل 1931 ء گاؤں سلطان چانڈیو، ضلع دادو، برطانوی ہندوستان |
وفات | 26 جون 2010 کراچی، پاکستان | (عمر 79 سال)
آخری آرام گاہ | جوہی، ضلع دادو |
قلمی نام | مدہوش |
پیشہ | شاعر |
زبان | سندھی |
نسل | سندھی |
شہریت | پاکستانی |
موضوع | غزل، وائی، بیت، آزاد نظم |
نمایاں کام | دل جوں گالھیوں نظر میں نظربند |
حالات زندگی
ترمیماحمد خان مدہوش 15 اپریل، 1931ء کو گاؤں سلطان چانڈیو، ضلع دادو، برطانوی ہندوستان میں حاجی خان سومرو عرف شغلی فقیر سومرو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ احمد خان مدہوش کی پیدائش کے بعد اس کے والد خاندان کے ساتھ ضلع دادو کے شہر جوہی میں سکونت اختیار کی۔ اس کے والد دھوبی کی دکان چلاتے تھے۔ اس کے علاوہ اس کے والد نعت خواں بھی تھے اس لیے شغلی سے مشہور تھے۔ 1952ء میں پرائمری کے استاد مقرر ہوئے۔ انھوں نے ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کی طرف بھی توجہ دی اور اس نے 1957ء میں سندھی فاضل اور 1965ء میں ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا۔[1]
خدمات
ترمیم1960ء میں شاعری کی شروعات کی اور مدہوش تخلص اختیار کیا۔ اس کی شاعری لاتعداد جریدوں میں شائع ہوئی۔ علاوہ ازیں مدہوش کا کلام ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی وژن اور پرائیویٹ چینلز سے نشر ہوتا ہے۔ 1993ء میں بطور پرائمری استاد ریٹائرڈ ہوئے۔ مدہوش سندھی ادبی بورڈ جامشورو کے بورڈ آف گورنرز کے رکن رہے۔ شاعری میں اس کے استاد فیض بخشاپوری تھے۔[3]
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "نامور سندھی شاعر احمد خان مدہوش وفات پاگئے، دی سندھ ٹائمز حیدرآباد، 26 جون 2010ء"۔ 2017-06-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-31
- ^ ا ب معروف سندھی مدہوش شاعر انتقال کر گئے، روزنامہ ڈان کراچی، 27 جون 2010ء
- ↑ احمد خان مدهوش : (Sindhianaسنڌيانا)