فیض بخشاپوری
شاعر، صحافی
فیض بخشاپوری (پیدائش: 1922ء - وفات: 14 مئی، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، سندھی اور بلوچی کے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔
فیض بخشاپوری | |
---|---|
پیدائش | فیض اللہ خان ڈومکی 1922ء بخشاپور، کشمور، ضلع جیکب آباد، برطانوی ہندوستانموجودہ پاکستان |
وفات | 14 مئی 1992 ء بخشاپور، کشمور، ضلع جیکب آباد، پاکستان |
قلمی نام | فیض بخشاپوری |
پیشہ | شاعر، صحافی |
زبان | اردو، سندھی، بلوچی |
نسل | بلوچ |
شہریت | پاکستانی |
اصناف | شاعری، صحافت |
نمایاں کام | خمخانۂ فیض شعلۂ عشق |
اہم اعزازات | صدارتی اعزاز رائے حسن کارکردگی |
حالات زندگی
ترمیمفیض بخشاپوری 1922ء کو بخشاپور، تحصیل کشمور، ضلع جیکب آباد، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کا پورا نام فیض اللہ خان ڈومکی تھا۔ وہ غالبِ سندھ کے نام سے بھی معروف ہیں۔ یہ خطاب انھیں ان کے مداحوں نے عطا کیا۔ ان کے شعری مجموعوں میں شعلۂ عشق اور خمخانۂ فیض اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔[2]
تصانیف
ترمیماعزازات
ترمیمفیض بخشاپوری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔[2]
وفات
ترمیمفیض بخشاپوری 14 مئی، 1992ء کو بخشاپور، تحصیل کشمور، ضلع جیکب آباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب فیض بخشاپوری، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ ت پاکستان کرونیکل: عقیل عباس جعفری، ص 704، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء