احیاء العلوم مبارک پور

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور اعظم گڑھ ، بھارت میں واقع ایک اسلامی مدرسہ ہے۔[1]

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور
قیام1899؛ 125 برس قبل (1899)
بانیمولانا حکیم الٰہی بخش مبارکپوری
وائس چانسلرمولانا مفتی محمد یاسر القاسمی
مقاماعظم گڑھ، ، بھارت
ویب سائٹwww.ehyaululoom.com

اس مدرسہ کی بنیاد 1317ھ مطابق 1899ء میں مبارک پور قصبہ کے محلہ پورہ رانی میں مولانا حکیم الٰہی بخش مبارک پوری کے ہاتھوں ہوئی، اس وقت یہ ایک مکتب تھا، جو بعد میں چل کر ایک بڑا اسلامی مدرسہ بنا۔[2]

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور نے اپنے قیام سے ہی قرآن وسنت اور علوم اسلامیہ کی عظیم خدمات انجام دی ہے، اس کی خدمات کا دائرہ ہندوستان سے نکل کر بیرون ملک تک پھیلا ہوا ہے، اس نے علما، فقہا، ادبا، محدثین، مفکرین، شعرا، مقررین اور واعظین کی کھیپ تیار کی ہے، جن کی خدمات پھیلی ہوئی ہیں۔

متماز فیض یافتگان ترمیم

  • مولانا شکر اللہ مبارک پوری، مشہور عالم دین
  • مفتی محمد یٰسین مبارک پوری، مشہور فقیہ
  • قاضی اطہر مبارک پوری، مشہور مؤرخ ومصنف
  • مولانا اسیر ادروی، مشہور صاحب قلم اور مصنف
  • مولانا عبد الستار معروفی، سابق شیخ الحدیث دار العلوم ندوۃ العلما لکھنؤ
  • مولانا عبد الجبار معروفی، سابق شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد
  • مفتی نظام الدین اعظمی، سابق صدر مفتی دار العلوم دیوبند
  • مولانا عبد الباری قاسمی، سابق ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیا العلوم مبارک پور
  • مفتی حبیب الرحمن خیرآبادی، صدر مفتی دار العلوم دیوبند
  • مولانا قمر الدین صاحب گورکھپوری، شیخ الحدیث ثانی دار العلوم دیوبند


حوالہ جات ترمیم

  1. Jamal Malik (27 November 2007)۔ Madrasas in South Asia: Teaching Terror?۔ ISBN 9781134107636۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2020 
  2. مرتب: جمیل احمد نذیری (1984ھ)۔ فتاوی احیاء العلوم۔ مبارک پور: شعبہء نشر واشاعت جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور۔ صفحہ: 15