اخگر فیروز پوری
اخگر فیروز پوری (پیدائش: 26 اگست 1901ء— وفات: 20 اپریل 1967ء) بھارت سے تعلق رکھنے اردو زبان کے نثر نگار، شاعر او ر ادیب تھے۔
اخگر فیروز پوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اگست 1901ء فیروزپور ، برطانوی پنجاب |
وفات | 20 اپریل 1967ء (66 سال) فیروزپور ، بھارت |
شہریت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | فاضل القانون |
پیشہ | شاعر ، ادیب ، حاکم فوجداری |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمنام
ترمیماخگر فیروز پوری کا پیدائشی نام نند کشور تھا۔
پیدائش اور خاندان
ترمیماخگر کی پیدائش26 اگست 1901ء کو فیروزپور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں ہوئی۔ خاندان متمول قسم کا تھا۔ اخگر کے والدلالہ جگن ناتھ شہر کے سربرآوردہ اشخاص میں شمار ہوتے تھے۔ ابھی وہ بائیس تئیس سال کے تھے کہ انگریزی حکومت نے انھیں اعزازی (آنریزی) مجسٹریٹ بنا دیا۔جہاں وہ چالیس سال سے زائد عرصہ تک فائز رہے۔ لکھنے پڑھنے کا بھی شوق تھا۔ اُن کی تصنیف ’’بھگوت گیتا کی شرح‘شائع ہوئی۔ [1]
معاش
ترمیماخگر کے والد لالہ جگن ناتھ کا انتقال 1931ء میں ہوا تو گھر کی ذمہ داری اخگر پر آگئی۔1938ء میں اخگر بھی آنریری (اعزازی) مجسٹریٹ بن گئے اور تقسیم ہند (1947ء) تک امانت داری و تندہی سے فرائض سر انجام دیتے رہے۔اِس سے قبل اخگر نے بی اے اور ایل ایل بی کی اَسناد پانے کے بعد فیروزپور میں وکالت کا پیشہ اِختیار کیا تھا۔ مجسٹریٹ کے زمانہ معاش میں وکالت کا پیشہ ترک کر دیا تھا تاکہ دونوں میں کسی جگہ ٹکراؤ نہ ہوجائے۔شہر کے رفاہِ عامہ کے کاموں سے بھی گہری دلچسپی تھی۔’’ انجمن اِمدادِ قیدیان‘‘ کے اعزازی پیشکار بھی تھے جبکہ مقامی اسکول کی مجلس منتظمہ کے نائب صدر بھی تھے۔اواخر عمر میں اپنا کاروبار کر لیا ۔ فیروزپور کا شملہ ٹاکیز نامی سینما ہال اُن کی ملکیت تھا۔ [2]
شعرگوئی
ترمیماخگر کو طالب علمی میں ہی شعر گوئی کا شوق پیدا ہو گیا تھا۔ جب سنجیدگی سے شعر کہنا شروع کیا تو خواجہ عبد الرؤف عشرت لکھنؤی سے اصلاح لینے لگے۔ اِس طرح اخگر کا سلسلہ تلمذ خدائے سخن میر تقی میر تک پہنچ جاتا ہے۔اخگر نے ابتدائے ایام سخن میں بھگوت گیتا کا منظوم ترجمہ شروع کیا تھا اور اِس کا کچھ حصہ ’’درسِ حیات‘‘ کے عنوان سے چھپا تھا۔ مالک رام کے مطابق اخگر نے آخری ایام میں بھگوت گیتاکا یہ منظوم ترجمہ مکمل کر لیا تھا لیکن اِس ترجمہ کا مسودہ شائع نہ ہو سکا۔ [3]
وفات
ترمیماخگر فیروزپوری کا اِنتقال 20 اپریل 1967ء کو فیروز پور، بھارت میں 66 سال کی عمر میں ہوا۔