ادیتی سنگھ (سیاست دان)
ادیتی سنگھ[1] (انگریزی: Aditi Singh) (ولادت: 15 نومبر 1987ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے انتخابی حلقہ رائے بریلی سے تعلق رکھنے والی انڈین نیشنل کانگریس کی باغی ایم ایل اے ہیں۔وہ اترپردیش کی 17 ویں ودھان سبھا کی سب سے کم عمر ممبروں میں سے ایک ہیں۔ ادیتی نے 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں 90،000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔ ان کی شادی حلقہ نوابشہر سے تعلق رکھنے والے پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی انگاد سنگھ سینی سے ہوئی ہے۔
ادیتی سنگھ (سیاست دان) | |
---|---|
رائے بریلی سے قانون ساز اسمبلی کی رکن | |
آغاز منصب 11 مارچ 2017ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 نومبر 1987ء (37 سال) بھارت |
رہائش | رائے بریلی، بھارت |
شہریت | بھارت |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ڈیوک یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمادیتی سنگھ کے والد[2] اکھلیش کمار سنگھ متعدد سیاسی جماعتوں کے لیے حلقہ رائے بریلی صدر سے پانچ بار جیت حاصل کر چکے ہیں۔ ادیتی نے دہلی اور مسوری میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد انتظامیہ کی ڈگری کے لیے ریاستہائے متحدہ کے ڈیوک یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ وہ اپنی سیاسی زندگی سے پہلے ہی سماجی کاموں میں شامل تھیں۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمانھیں راہل گاندھی نے 23 اگست 2018ء کو آل انڈیا مہیلا کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور کانگریس ویمن ونگ کے پریادرشنی کی قومی انچارج نامزد کیا۔۔[3][4][5][6][7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Raebareli Election Results 2017: Aditi Singh of Congress Wins"۔ News18۔ 1 مارچ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2017
- ↑ "ये हैं रायबरेली की यूएस रिटर्न प्रत्याशी، विधायक पिता से ज्यादा वोट पाने की है इच्छा- Amarujala"۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2017
- ↑ "Raebareli Election Results 2017: Aditi Singh of Congress Wins"۔ 11 مارچ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2017
- ↑ Swati Mathur (20 اپریل 2017)۔ "Congress MLA Aditi Singh praises Yogi govt's initiatives in farm, power sectors"۔ Times of بھارت۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2019
- ↑ ADR۔ "Aditi Singh(Indian National Congress(INC)):Constituency- RAE BARELI(RAE BARELI) – Affidavit Information of Candidate"۔ myneta.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2017
- ↑ "कांग्रेस को मिला बाहुबली की बेटी का साथ، छूटा आम आदमी का हाथ"۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2017
- ↑ "रायबरेली में बाहुबली अखिलेश सिंह की बेटी अदिति सिंह की दस्तक – Navbharat Times"۔ 22 ستمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی 2017