ارتقا (جریدہ)
ارتقا پاکستان سے شائع ہونے والا ترقی پسند فکر کا ترجمان، علمی و ادبی کتابی سلسلہ ہے جسے انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کا ذیلی ادارہ ارتقامطبوعات کراچی سے شائع کرتا ہے۔
مدیر | ڈاکٹر سید جعفر احمد |
---|---|
سابق مدیران | حسن عابد واحد بشیر ڈاکٹر محمد علی صدیقی |
زمرہ | اردو ادب |
اسلوب | کتابی |
ناشر | ارتقا مطبوعات کراچی |
تاسیس | 1989ء |
پہلا شمارہ | فروری، 1989ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
اجرا
ترمیمارتقا کا اجرا فروری 1989ء کو کراچی، پاکستان میں ہوا۔ اس کتابی سلسلے کے مدیران میں حسن عابد، واحد بشیر اور فقیر محمد لاشاری شامل تھے، جبکہ ماونین میں نوشابہ زبیری اور زیبا علوی، مجلس مشاورت میں پروفیسر ممتاز حسین، فارغ بخاری، عبداللہ جان جمالدینی، رضا ہمدانی، جعفر اچکزئی، خالد علیگ، ڈاکٹر محمد علی صدیقی، اسلم رسول پوری، عبد الرحمٰن نقاش اور راحت سعید کے نام شامل تھے۔[1]
اغراض و مقاصد
ترمیمارتقا ادب کی ترقی پسند تحریک کا نمائندہ ہے۔ اس کے حرف آغاز میں کہا گیا تھا کہ قائم شدہ جمہوریت (اُس وقت کی) کو قوت و تحریک بخشنے اور اسے جدلیاتی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے با شعور لوگوں کی شعوری کاوشیں ضروری ہیں۔ ان کاوشوں کا عملی اظہار یعنی اجتماعی سیاسی جدوجہد تو ضروری ہے ہی لیکن ان کا تخلیقی اظہار بھی ناگزیر ہے۔ ادبی، علمی اور فکری تخلیقات جتنی اور جس قدر پھیلائی جاسکیں وہ جمہوریت کی بقا اور ارتقا کی ضمانت بنیں گی۔ ارتقا اسی سمت میں ایک کاوش ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ص 647، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء