اردو ویکیپیڈیا

اردو زبان میں ویکیپیڈیا
(اردو وکیپیڈیا سے رجوع مکرر)

اردو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا اردو نسخہ ہے جس کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا۔[1][2] 24 دسمبر 2024 تک اردو ویکیپیڈیا میں 205,626 مضامین، 179,201 مندرج صارفین اور 14,217 فائلیں ہیں اور یہ 50 واں بڑا ویکیپیڈیا ہے۔

Favicon of Wikipedia اردو ویکیپیڈیا
اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف کا منصوبہ
دست‌یاباردو
صدر دفتر
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیاردو ویکیپیڈیا کے رضاکار
ویب سائٹur.wikipedia.org
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
صارفین179,201
آغاز27 جنوری 2004؛ 20 سال قبل (2004-01-27)

تاریخ

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور ایک کثیر اللّسانی دائرۃ المعارف کے طور پر مئی 2001ء میں متعارف کرایا گیا۔ دسمبر 2007ء تک تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار مضامین 253 زبانوں میں ویکیپیڈیا کی زینت بن چکے تھے۔

اردو ميں ویکیپیڈیا کا آغاز پوری دنیا میں 27 جنوری 2004ء میں ہوا؛ اور پہلا با قاعدہ مضمون 5 مارچ 2004ء کو لکھا گیا۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا کو اردو تحریر کے خط میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب یہ مسئلہ اب بڑی حد تک حل ہو چکا ہے؛ بعض معاملات ہنوز حل طلب ہیں۔ اردو کو فارسی-عربی خط میں تحریر کیا جاتا ہے، جو دائیں-سے-بائیں تحریر ہونے والا نظام ہے؛ جس کے نتیجے میں صارفین کو بعض اوقات اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزروں کو اردو کے حساب سے ترتیب دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

سنگ میل

تاریخ سنگ میل[3]
19 جون 2006ء 1,000
13 اگست 2006ء 2,000
15 مارچ 2007ء 5,000
29 مارچ 2009ء 10,000
28 اکتوبر 2012ء 20,000
2014ء 40,000
24 اپریل 2014ء 50,000
12 اگست 2015ء 75,000
29 دسمبر 2015ء 100,000
دسمبر 2017ء 125,000
23 نومبر 2019ء 150,000
7 جنوری 2024ء 200,000


صارفین اور منتظمین

اردو ویکیپیڈیا کے اعدادوشمار
صارف کے کھاتوں کی تعداد مضامین کی تعداد فائلوں کی تعداد منتظمین کی تعداد
179201 205626 14217 8

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "کراچی میں وکی پیڈیا صارفین کا تاریخی اجلاس" (Urdu میں)۔ Karachi: Karachi Updates۔ 19 اکتوبر 2009۔ مورخہ 2014-04-30 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |dead-url= تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  2. "Wikipedians meetup in Pakistan" (Urdu میں)۔ Karachi: News Urdu۔ 19 اکتوبر 2009۔ مورخہ 2009-10-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  3. m:Wikimedia News

بیرونی روابط