اسامہ ادریس ندوی

بھارتی مسلمان عالم دین و وکیل

اسامہ ادریس ندوی (پیدائش: یکم جنوری 1994ء) ایک معروف عالمِ دین، وکیل، سماجی کارکن اور سیاست دان ہیں۔ وہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی مسائل کے حل کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایڈوکیٹ، مفتی
اسامہ ادریس ندوی
معلومات شخصیت
پیدائش (1994-01-01) 1 جنوری 1994 (عمر 30 برس)
پھلت، ضلع مظفر نگر، اتر پردیش
قومیت بھارتی
جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM)
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء، المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد، گلوکل یونیورسٹی
پیشہ عالم دین، وکیل، سماجی کارکن، سیاست دان
اعزازات
نشانِ اعتراف 2023ء (آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

ابتدائی و تعلیمی زندگی

ترمیم

اسامہ ادریس ندوی یکم جنوری 1994ء کو پھلت، ضلع مظفر نگر میں پیدا ہوئے۔ ان کی رسم بسم اللہ 1996ء میں مشہور مبلغ کلیم صدیقی نے کرائی۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جامعہ امام شاہ ولی اللہ اسلامیہ، پھلت سے مکمل کی اور 2012ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ سے عالمیت کی تکمیل کی۔ اس کے بعد انھوں نے المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد سے تخصص فی الفقہ والافتاء مکمل کیا اور اپنا تحقیقی مقالہ "سائبر جرائم اور اسلامی نقطہ نظر" کے عنوان سے لکھا۔[1]

اعلیٰ تعلیم کے بعد خالد سیف اللہ رحمانی کے مشورے پر انھوں نے گلوکل یونیورسٹی، سہارنپور سے ایل ایل بی (LLB) کی ڈگری حاصل کی۔[1]

عملی زندگی

ترمیم

اسامہ ادریس ندوی نے وکالت کے شعبے میں قوم و ملت کی خدمت کو اہمیت دی۔ انھوں نے قیدیوں کی ضمانتوں اور رہائی کے لیے کوششیں کیں، قانونی مسائل پر عوام کی رہنمائی فراہم کی، اور انھوں نے مفت قانونی مشورے سمیت قانونی معاملات میں کئی افراد کی مدد کی ہے۔[2][1][3] وہ کلیم صدیقی کے قانونی وکیل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔[4][5][6]

اسامہ ادریس ندوی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے تنظیمی ڈھانچے کو مغربی اتر پردیش میں بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔ وہ ضلع مظفر نگر کے صدر (تین مرتبہ)، سہارنپور کمشنری کے سابق صدر، مغربی یوپی کے سابق صوبائی نائب صدر اور جنرل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔[1][7][8][9][10]

اسامہ ادریس ندوی کی خدمات کے اعتراف میں انھیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، جن میں دسمبر 2023ء میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے "نشانِ اعتراف"[11] اور ناظمِ دار العلوم ندوۃ العلماء بلال عبد الحی حسنی کی جانب سے دیا گیا خصوصی ایوارڈ شامل ہیں۔[1]

اس کے علاوہ، ان کے مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں،[12][13] اور وہ سیمینارز میں اپنے مقالے پیش کر چکے ہیں۔[14]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ غفران ساجد قاسمی (9 دسمبر 2024ء)۔ "ایڈوکیٹ مفتی اسامہ ادریس ندوی: ایک مختصر سوانحی خاکہ"۔ بصیرت آن لائن۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  2. "دو سال سے لکھنؤ جیل میں بند محمد عظیم کو ایڈوکیٹ اسامہ ندوی نے رہا کرایا"۔ بصیرت آن لائن۔ 31 مئی 2023ء۔ 31 مئی 2023ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ھ 
  3. "दाईयें: इस्लाम हजरत मौलाना कलीम सिद्दीक़ी साहब ने जेल में रहते हुए भी एक ऐसे अहम काम को अंजाम दिया है कैसा है उनका ये बड़ा काम? जानिए" [دائیں: اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب نے جیل میں رہتے ہوئے بھی اتنا اہم کام کیا ہے؟ جانیں]۔ Media Detection (بزبان ہندی)۔ 29 جولائی 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2024ء 
  4. عمر رشید (12 ستمبر 2024ء)۔ "In First Major Conviction Under UP Conversion Law, Prominent Islamic Scholar and 11 Others Sentenced to Life" [یوپی میں تبدیلی کے قانون کے تحت پہلی بڑی سزا میں، ممتاز اسلامی اسکالر اور دیگر 11 کو عمر قید کی سزا]۔ دی وائر (بزبان انگریزی)۔ 12 ستمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  5. ایم غزالی خان (13 ستمبر 2024ء)۔ "India: Islamic preachers sentenced for Life for preaching Islam"۔ دی مسلم نیوز۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  6. "مولانا کلیم صدیقی کے تئیں ملی تنظیموں کا رویہ مایوس کن، ایڈوکیٹ اسامہ ندوی"۔ ای ٹی وی اردو۔ 6 اپریل 2023ء۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  7. ظفر صدیقی (18 ستمبر 2019ء)۔ "ایم آئی ایم نے مفتی اسامہ ادریس ندوی کو بنایا کمشنری صدر"۔ ملت ٹائمز۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  8. "मण्डल अध्यक्ष मुफ़्ती ओसामा नदवी ने जनपद सहारनपुर का दौरा किया" [ڈویژنل صدر مفتی اسامہ ندوی نے سہارنپور ضلع کا دورہ کیا۔]۔ وطن سماچار (بزبان ہندی)۔ 11 جنوری 2021ء۔ 11 جنوری 2021ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  9. "मुफ़्ती ओसामा नदवी को मिला AIMIM से वफादारी का ईनाम-बनाये गए सहारनपुर मण्डल अध्यक्ष -" [مفتی اسامہ ندوی کو اے ایم آئی ایم سے وفاداری کا صلہ ملا - سہارنپور ڈویژن کا صدر بنایا گیا۔]۔ ورق تازہ (بزبان ہندی)۔ 19 ستمبر 2019ء۔ 27 جون 2023ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  10. "हम एक हाथ में क़ुरआन दूसरे में संविधान रखते हैं: AIMIM नेता" [ہم ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں آئین رکھتے ہیں: اے آئی ایم آئی ایم لیڈر]۔ upuklive.com (بزبان ہندی)۔ 9 جنوری 2020ء۔ 10 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2024ء 
  11. "ایڈوکیٹ مولانا اسامہ ادریس ندوی نشان اعتراف ایوارڈ سے سرفراز"۔ بصیرت آن لائن۔ 20 دسمبر 2023ء۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء 
  12. اسامہ ندوی (28 جولائی 2022ء)۔ "سولہ سال سے جیل میں بند محمد رئیس کو حضرت مولانا کلیم صدیقی و حافظ ادریس قریشی نے رہا کروایا"۔ قندیل۔ 28 جولائی 2022ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2024 
  13. اسامہ ندوی (7 جولائی 2022ء)۔ "بقرعید سے پہلے حضرت مولانا کلیم صدیقی ،حافظ ادریس قریشی و ان کے رفقا سے جیل میں ملاقات کی داستان"۔ قندیل۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2024 
  14. "اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے زیر اہتمام سہ روزہ سمر کیمپ کا انعقاد"۔ ملت ٹائمز۔ 30 جون 2024ء۔ 9 دسمبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2024ء