زجاج الاسلامیہ [1][2] یا اسلامی شیشہ سازی کی ابتدا آٹھویں صدی سے ہوتی ہے۔ اسلامی خلافت نے رومی سلطنت کے ہم پلہ تہذیب اور حکومت قائم کی اور مشرق میں شیشہ سازی کی ٹیکنالوجی نے ایک نئی جہت اختیار کر کے نہ صرف یہ کہ شیشہ سازی کی انسانی تاریخ میں اب تک ہونے والی شیشہ سازی کی معلومات و ہنر کو فنا اور معدوم ہو جانے سے بچایا بلکہ یہی اسلامی شیشہ سازی، بارہویں اور تیرہویں صدی میں وینس کے راستے یورپ میں ہونے والی شیشہ سازی کی صنعت کو وجود میں لانے کا سبب بنی۔ [3]

اسلامی شیشہ سازی کا ایک نمونہ: ممکنہ عہد ، دسویں صدی۔
زجاج الاسلامیہ کا ایک نمونہ: آٹھویں تا دسویں صدی عیسوی؛ ممکنہ علاقۂ تخلیق ، ایران یا مشرقی وسطٰی۔

تاریخ

ترمیم

اسلامی عہد زریں میں ہونے والی شیشہ سازی کے بارے میں ابھی تحقیق بہت کم ہے لیکن عمومی طور پر ایک بات کہی جا سکتی ہے کہ؛ زجاج الاسلامیہ کی ترقی، اسلامی فنون کے ارتقا اور قرون وسطیٰ کی شیشہ سازی کے حوالے سے معقولاً جامع ہے۔،[4] اسلامی شیشہ سازی کے فن کا زیادہ تر علم، جغرافیائی طور پر وسیع علاقوں میں برآمد ہونے والے تاریخی آثار (عمارات کی دیواریں، فرش اور برتنوں وغیرہ) سے حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ چند مسلم سائنسدانوں کی لکھی ہوئی کتب بھی اس سلسلے میں اہم ہیں جن میں جابر بن حیان کی کتاب السر المکنون (The Book of the Hidden Secret) میں رنگ دار شیشوں کے بارے میں ذکر آتا ہے۔[5] کتاب السر المکنون میں رنگ دار شیشہ سازی کے نسخے بھی ملتے ہیں [6] اسلام کی جغرافیائی وسعت کے ساتھ جو علاقے حلقۂ اسلام میں داخل ہوئے ان میں تاریخی اعتبار سے شیشہ سازی موجود تھی، جیسے شام اور مصر کے علاقے۔[7] 224ء تا 651ء تک قائم قبل از اسلام ساسانی سلطنت اور رومی سلطنت کے شیشہ سازی علوم کو اسلامی عہد میں ایک نئی جہت اور ٹیکنالوجی ملی اور مسلم شیشہ سازوں نے پگھلے ہوئے شیشے کو نفیس اشکال دینے کے لیے پھونک نلی (blow pipe)، عصا (rod)، سنسی (plier) اور قینچی یا قص (shear) کا استعمال کیا اور شیشہ کاٹنے کے لیے مخرش تیلیوں یا فولادی تار والے پہیوں سے کام لیا۔[8]

مزید دیکھیے

ترمیم

شیشہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. قرآن میں لفظ زجاج بمعنی شیشہ (سورت النور آیت پینتیس)
  2. اردو لغت میں لفظ زجاج کا اندراج
  3. A history of glassforming by: Keith Cummings (آن لائن کتاب)
  4. Medieval Islamic Civilization: An Encyclopedia By Josef W. Meri (آن لائن کتاب)
  5. NLM کے موقع پر کتاب السر المکنون کا بیان
  6. History of Science and Technology in Islam کے موقع پر کتاب السر المکنون آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ history-science-technology.com (Error: unknown archive URL)
  7. glass from islamic lands (آن لائن مضمون)
  8. Asia before Europe: by K. N. Chaudhuri (آن لائن کتاب)