جابر بن حیان

مسلمان کیمیا دان

جابر بن حیان (پیدائش: 721ء— وفات: 25 دسمبر 815ء) مسلم کثیر الجامع شخصیت، جغرافیہ نگار، ماہر طبیعیات، ماہر فلکیات اور منجم تھے۔ تاریخ کا سب سے پہلا کیمیادان اور عظیم مسلمان سائنس دان جابر بن حیان جس نے سائنسی نظریات کو دینی عقائد کی طرح اپنایا۔ دنیا آج تک اسے بابائے کیمیا کے نام سے جانتی ہے۔ اہل مغرب ’’Geber ‘‘کے نام سے جانتے ہیں۔ جابر بن حیان کو کیمیا کا بانی مانا جاتا ہے۔ وہ کیمیا کے تمام عملی تجربات سے واقف تھا۔

جابر بن حیان
(عربی میں: جابر بن حيّان بن عبد الله الكوفي الأزدي)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 721ء [2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طوس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 815ء (93–94 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوفہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ جعفر الصادق   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص ذوالنون مصری   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر فلکیات ،  فلسفی ،  ریاضی دان ،  طبیب ،  کیمیا گر ،  جامع العلوم ،  ماہرِ دوا سازی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  لاطینی زبان [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل کیمیا گری ،  کیمیا   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں کتاب الکیمیا   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

ابتدائی حالات

ترمیم

جابر بن حیان کی پیدائش 721ء کو طوس یا خراسان میں ہوئی۔ جابر کا تعلق عرب کے جنوبی حصے کے ایک قبیلے اذد سے تھا۔ ان کی پیدائش ان کے باپ کی جلاوطنی (ايک روايت کے مطابق وفات) کے دوران میں ہوئی۔ بہت چھوٹی عمر میں ہی باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو ان کی ماں نے ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی۔ ہوش سنبھالا تو ماں انھیں کوفہ کے مضافات میں اپنے ميکے پرورش پانے کے لیے بھیج دیا۔ لہذا اچھی تعلیم حاصل کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔

حالات زندگی

ترمیم

جابر بن حیان کا روزگار دوا سازی اور دوا فروشی تھا يعنی کہ جابر بن حیان ايک حکيم بھی تھے۔ جوان ہونے کے بعد انھوں نے کوفہ میں رہائش اختيار کی۔ اس زمانے میں کوفہ میں علم و تدریس کے کافی مواقع تھے۔ کوفہ میں جابر نے امام جعفر صادق کی شاگردی اختیار کی جن کے مدرسے میں مذہب کے ساتھ ساتھ منطق، حکمت اور کیمیا جیسے مضامین پڑھائے جاتے تھے۔ اس وقت کی رائج یونانی تعلیمات نے ان پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ علم حاصل کرنے کے دوران میں انھوں نے اپنے اردگرد کے لوگوں کو سونا بنانے کے جنون میں مبتلا دیکھا تو خود بھی یہ روش اپنا لی۔ کافی تجربات کے بعد بھی وہ سونا تیار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ لیکن کیمیا میں حقیقی دلچسپی کی وجہ سے انھوں نے تجربات کا سلسلہ ختم نہ کیا۔ انھوں نے اپنے والد کے آبائی شہر کوفہ میں اپنی تجربہ گاہ تعمیر کی۔ خلیفہ ہارون الرشید کے وزیر یحییٰ برمکی کی چہیتی بیوی شدید بیمار ہوئی۔ بہترے علاج کے بعد بھی شفا نہ ہوئی۔ جب یحییٰ اس کی زندگی سے مایوس ہو گیا۔ تو مشورۃً اس نے ایک حکیم سے رجوع کیا۔ اس حکیم نے صرف ایک دوا دو گرین تین اونس شہد میں ملا کر ایک گھونٹ پلائی۔ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں مریضہ پہلے کی طرح صحت یاب ہو گئی۔ یہ دیکھ کر یحییٰ برمکی اس حکیم کے پیروں پر گر گیا مگر اس حکیم نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور بقیہ دوا بھی اسے دے دی۔ یہ حکیم جابر ابن حیان تھا جس کی طبیبانہ مہارت نے حاکم وقت کے دل میں گھر کر لیا۔

آخری ایام

ترمیم

جابر بن حیان کا انتقال 806ء کو دمشق میں ہوا۔

 
15 ویں صدی کے ایک یورپی مصور کا تخلیق کردہ جابر بن حیان کا خاکہ

تاریخ اسلام جلد خامس ص56

کا رہائے نمایاں

ترمیم

وہ ہمہ وقت کسی نہ کسی سوچ اور تجربے میں منہمک رہتے۔ گھر نے تجربہ گاہ کی صورت اختیار کر لی۔ سونا بنانے کی لگن میں انھوں نے بے شمار حقائق دریافت کیے اور متعدد ایجادات کیں۔

دھاتی کیمیا

ترمیم

جابر بن حیان نے اپنے علم کیمیا کی بنیاد اس نظریے پر رکھی کہ تمام دھاتوں کے اجزائے ترکیبی گندھک اور پارہ ہیں۔ مختلف حالتوں میں اور مختلف تناسب میں ان دھاتوں کے اجزائے ترکیبی ملنے سے دیگر دھاتیں بنیں۔ ان کے خیال میں دھاتوں میں فرق کی بنیاد اجزائے ترکیبی نہیں بلکہ ان کی حالت اور تناسب تھا۔ لہذا معمولی اور سستی دھاتوں کو سونے میں تبدیل کرنا ممکن تھا۔ ان میں مشاہدہ ذہانت لگن اور انتھک محنت کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود تھی۔

قرع النبیق

ترمیم

جابر قرع النبیق نامی ایک آلہ کے موجد تھے جس کے دو حصے تھے۔ ایک حصہ ميں کمیائی مادوں کو پکایا جاتا اور مرکب سے اٹھنے والی بخارات کو نالی کے ذریعہ آلہ کے دوسرے حصہ میں پہنچا کر ٹھنڈا کر لیاجاتا تھا۔ یوں وہ بخارات دوبارہ مائع حالت اختیار کر ليتے۔ کشیدگی کا یہ عمل کرنے کے لیے آج بھی اس قسم کا آلہ استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کا موجودہ نام ریٹارٹ ہے۔

تیزاب

ترمیم

ایک دفعہ کسی تجربے کے دوران میں قرع النبیق میں بھورے رنگ کے بخارات اٹھے اور آلہ کے دوسرے حصہ ميں جمع ہو گئے جو تانبے کا بنا ہوا تھا۔ حاصل شدہ مادہ اس قدر تیز تھا کہ دھات گل گئی۔ جابر نے مادہ کو چاندی کے کٹورے ميں ڈالا تو اس میں بھی سوراخ ہو گئے۔ چمڑے کی تھیلی میں ڈالنے پر بھی یہی نتیجہ نکلا۔ جابر نے مائع کو انگلی سے چھوا تو وہ جل گئی۔ اس کاٹ دار اور جلانے کی خصوصیت رکھنے والے مائع کو انھوں نے تیزاب یعنی ریزاب کا نام ديا۔ پھر اس تیزاب کو دیگر متعدد دھاتوں پر آزمایا لیکن سونے اور شیشے کے علاوہ سب دھاتیں گل گئیں۔ جابر بن حیان مزید تجربات میں جٹ گئے۔ آخر کار انھوں نے بہت سے کیمیائی مادے مثلاً گندھک کا تیزاب اور ایکوار یجیا بنائے۔ حتٰی کہ انھوں نے ایک ایسا تیزاب بنایا جس سے سونے کو بھی پگھلانا ممکن تھا۔

عناصر و مادے کی حالت

ترمیم

جابر بن حیان نے مادّے کو عناصر اربعہ کے نظریے سے نکالا۔ یہ پہلا شخص تھا جس نے مادّے کی تین حصّوں میں درجہ بندی کی۔ نباتات، حیوانا ت اور معدنیات۔ بعد ازاں معدنیات کو بھی تین حصّوں میں تقسیم کیا۔ پہلے گروہ میں بخارات بن جانے والی اشیاء رکھی اور انھیں "روح" کا نام دیا۔ دوسرے گروہ میں آگ پر پگھلنے والی اشیاء مثلاً دھاتیں وغیرہ رکھیں اور تیسرے گروہ میں ایسی اشیاء رکھیں جو گرم ہوکر پھٹک جائیں اور سرمہ بن جائے۔ پہلے گروہ میں گندھک ،سنکھیا ،نوشادر وغیرہ شامل ہیں۔

کیمیائی مرکبات

ترمیم

جابر بن حیان نے کیمیائی مرکبات مثلاً کاربونیٹ ،آرسینک ،سلفایئڈ اور الکحل کو خالص تیار کیا ہے۔ انھوں نے الکحل، شورے کے تیزاب یانائٹرک ایسڈ اور نمک کے تیزاب یا ہائیڈروکلورک ایسڈ اور فاسفورس سے دُنیا کو پہلی بار روشناس کرایا اس کے علاوہ انھوں نے دوعملی دریافتیں بھی کیں۔ ایک تکلیس یا کشتہ کرنا یعنی آکسائیڈ بنانا اور دوسرے تحلیل یعنی حل کرنا۔ جابر بن حیان کیمیاکے متعدد اُمور پر قابلِ قدر نظری و تجرباتی علم رکھتا تھا۔ کیمیا کے فن پر اس کے تجربات بہت اہم ہیں۔

کیمیائی عمل سازی

ترمیم

اس کے علاوہ لوہے کو زنگ سے بچانے کے لیے لو ہے پر وارنش کرنے، موم جامہ بنانے، خضاب بنانے کا طریقہ دریافت کیا۔ اس کے علاوہ فولاد کی تیاری، پارچہ بافی ،چرم کی رنگائی اور شیشے کے ٹکڑے کو رنگین بنانا وغیرہ۔[4]

دیگر تجربات و کارنامے

ترمیم

انھوں نے دھات کا کشتہ بنانے کے عمل میں اصلاحات کیں اور بتایا کہ دھات کا کشتہ بنانے سے اس کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ عمل کشید اور تقطیر کا طریقہ بھی جابر کا ایجاد کردہ ہے۔ انھوں نے قلماؤ یعنی کرسٹلائزیشن کا طریقہ اور تین قسم کے نمکیات دریافت کیے۔

خدمات

ترمیم

جابر نے کیمیاء کی اپنی کتابوں میں بہت سی اشیا بنانے کے طریقے درج کیے۔ انھوں کے کئی اشیاء کے سلفائڈ بنانے کے بھی طریقے بتائے۔ انھوں نے شورے اور گندھک کے تیزاب جیسی چیز دنیا میں سب سے پہلی بار ایجاد کی۔ جو موجودہ دور میں بھی نہایت اہمیت کی حامل اور سنسنی خیز ہے۔ اانہوں نے سب سے پہلے قرع النبیق کے ذریعے کشید کرنے کا طریقہ دریافت کیا۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں علمی "سائنسی" اور فکری حوالے سے دوسری صدی عیسوی کے بعد کوئی اہم شخصیت پیدا نہ ہوئی تھیں۔ بقراط، ارسطو، اقلیدس، ارشمیدس، بطلیموس اور جالینوس کے بعد صرف سکندریہ کی آخری محقق ہائپاتيا چوتھی صدی عیسوی میں گذری تھی۔ لہذا علمی میدان میں چھائی ہوئی تاریکی میں روشن ہونے والی پہلی شمع جابر بن حیان کی تھی۔ اس کے بعد گیارہویں صدی تک مسلمان سائنسدانوں اور مفکروں کا غلبہ رہا۔

تصانیف

ترمیم

جابر بن حیان نے کیمیا کی کتب کے علاوہ اقلیدس کی کتاب "ہندسے"، بطلیموس کی کتاب "محبطی/مجسطی" کی شرحیں بھی لکھیں۔ نیز منطق اور شاعری پر بھی رسالے تصنیف کیے۔ اس سب کے باوجود جابر مذہبی آدمی تھے اور امام جعفر صادق کے پیروکار تھے۔

ان کی تحاریر میں200 سے زیادہ کتابیں شامل ہیں۔

مشہور کتابیں :

  • "کتاب الملک"
  • "کتاب الرحمہ "
  • "کتاب التجمیع "
  • "زیبق الشرقی"
  • کتاب الموازین الصغیر "

نظريات

ترمیم

جابر کی فکر میں نظریہ میزان کی حیثیت کلیدی ہے۔ قرآن کریم میں لفظ میزان متعدد جگہ پر آیا۔ اس سے کائنات توازن کے علاوہ دونوں جہاں میں اللہ کا عدل اور روز قیامت کی جزاوسزا بھی مراد ہے کائنات کا ذرہ ذرہ میزان کی منہ بولتی تصویر ہے۔ آفتاب، ماہتاب، جمادات، حیوانات، نباتات تمام جاندار و غیر جاندار اشیاءکی حرکت اور سکون کا دارومدار میزان پر ہے۔ میزان کا ئناتی اصولوں کا مرکز و محور ہے۔ جابر کے نزدیک اعداد اسی توازن کا مظہر ہيں جس کی بنیاد پر دنیا وجود میں آئی اور قائم ہے۔ یوں انیسویں صدی کے انگریز مفکروں کی طرح جابر بن حیان نے بھی سائنسی نظام کا رشتہ اپنے دینی عقائد کے ساتھ منسلک کر ليا تھا۔

تاثرات

ترمیم

جابر بن حیان کی تمام تصانیف کا ترجمہ لاطینی کے علاوہ دیگر یورپی زبانوں میں ہو چکا ہے۔ تقریباً آٹھ نو سو سال تک کیمیا کے میدان میں وہ تنہا چراغ راہ تھا۔ اٹھارویں صدی میں جدید کیمیا کے احیاء سے قبل جابر کے نظریات کو ہی حرف آخر خیال کیا گیا۔ بطور کیمیادان ان کا ایمان تھا کہ علم کیمیا میں تجربہ سب سے اہم چیز ہے۔ انھوں نے عملی طور پر دنیا کو دکھایا کہ کچھ جاننے اور سیکھنے کے لیے صرف مطالعے اور علم کے علاوہ خلوص اور تندہی کے ساتھ تجربات کی بھی ضرورت ہے۔

دوسرے وہ یہ سمجھتے تھے کہ منزل مقصود کبھی نہیں آتی یعنی جسے پالیا وہ منزل نہیں۔ اس شعور نے انھیں کائنات کی تحقیق میں آگے ہی آگے بڑھتے جانے کی دھن اور حوصلہ دیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب https://books.google.com.sa/books?id=-61BAAAAYAAJ&pg=PA365&dq=%22%D8%AC%D8%A7%D8%A8%D8%B1+%D8%A8%D9%86+%D8%AD%D9%8A%D8%A7%D9%86+%D8%A7%D9%84%D9%83%D9%88%D9%81%D9%8A%22&hl=en&sa=X&ved=2ahUKEwjhoLOP4vb4AhWZQvEDHYzXA-o4ChDoAXoECAcQAg#v=onepage&q=%22%D8%AC%D8%A7%D8%A8%D8%B1%20%D8%A8%D9%86%20%D8%AD%D9%8A%D8%A7%D9%86%20%D8%A7%D9%84%D9%83%D9%88%D9%81%D9%8A%22&f=false
  2. ^ ا ب آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1526961 — بنام: Jābir ibn Ḥayyān — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/252537955
  4. ابو طالب انصاری (2005)۔ "جابر بن حیان (بابائے کیمیا )"۔ اجالے ماضی کے۔ http://www.kitaabghar.com/bookbase/talib/ujalaymazike-1.html۔ صفحہ: 56  الوسيط |pages= و |page= تكرر أكثر من مرة (معاونت); روابط خارجية في |publisher= (معاونت)

مزید پڑھیے

ترمیم

مسلم سائنسدانوں کی فہرست