اشفاق احمد (اماراتی کرکٹر)

محمد اشفاق احمد (پیدائش: 26 مارچ 1985ء) ایک پاکستانی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا۔ [1] لاہور ایگلز کے لیے راولپنڈی ریمز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اشفاق نے 58 گیندوں پر 99 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ وہ 99 تک پہنچ گئے جب لاہور کو فتح کے لیے ابھی 3 رنز درکار تھے، تب راولپنڈی کے باؤلر نجف شاہ نے جان بوجھ کر ایک وائیڈ گیند لیگ سائیڈ سے نیچے کرائی جو 4 رنز پر چلی گئی جس سے لاہور کو فتح دلا دی لیکن اشفاق کو اپنی پہلی سنچری بنانے سے روک دیا۔ لاہور کی ٹیم اس حرکت پر برہم ہو گئی اور راولپنڈی کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ [2] [3] اس نے 6 دسمبر 2017ء کو 2015-17ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نیپال کے خلاف متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [4]

اشفاق احمد
ذاتی معلومات
مکمل ناممحمد اشفاق احمد
پیدائش (1985-03-26) 26 مارچ 1985 (عمر 39 برس)
لاہور، پاکستان
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 72)11 جنوری 2018  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ16 اپریل 2019  بمقابلہ  زمبابوے
پہلا ٹی20 (کیپ 41)22 اکتوبر 2018  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2019 اکتوبر 2019  بمقابلہ  آئرلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 16 6 18 49
رنز بنائے 344 21 567 1,265
بیٹنگ اوسط 21.50 3.50 19.55 25.81
100s/50s 0/2 0/0 0/2 2/5
ٹاپ اسکور 92 8 82 114
گیندیں کرائیں 223 12 290 470
وکٹ 4 1 7 10
بالنگ اوسط 46.25 14.00 20.42 43.50
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/55 1/14 2/19 2/5
کیچ/سٹمپ 6/– 1/– 12/– 17/–
ماخذ: Cricinfo، 19 اکتوبر 2019ء

حوالہ جات ترمیم

  1. "Ashfaq Ahmed"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2017 
  2. "Sialkot romp to third successive win"۔ ESPNcricinfo۔ 28 February 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2019 
  3. "Lahore Eagles v Rawalpindi Rams at Karchi (NBP), 27 Feb 2006"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2019 
  4. "52nd Match, ICC World Cricket League Championship at Abu Dhabi, Dec 6 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2017