اشفاق ندیم احمد
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد (اردو: اشفاق ندیم احمد وفات 24 ستمبر 2021 [2] ) HI (ایم) ، ایک پاکستانی فوجی جنرل تھے[3] جنھوں نے پاک فوج کی II کور کی کمان سنبھالی تھی۔[4]اور ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔[5]
اشفاق ندیم احمد | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
کماندار II Corps، ملتان | |||||||
مدت منصب اپریل 2015ء – دسمبر 2016ء | |||||||
| |||||||
چیف آف جنرل سٹاف | |||||||
مدت منصب 29 نومبر 2013ء – 9 اپریل 2015ء | |||||||
| |||||||
ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن | |||||||
مدت منصب اپریل 2011ء – 14 اگست 2013ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ وفات | 24 ستمبر 2021ء [1] | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | فوجی | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | پاکستان | ||||||
شاخ | پاکستان فوج | ||||||
یونٹ | 34 Azad Kashmir Regiment | ||||||
عہدہ | جرنیل | ||||||
کمانڈر | Commander II Corps Director General Military Operations Commander, Azad Kashmir Regiment Brigade Major of an Infantry Brigade |
||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیماحمد کا تعلق نیلہ، چکوال سے تھا اور وہ احمد خان قریشی کے ہاں پیدا ہوئے، جو ریڈیو پاکستان میں انجینئر تھے۔[6] احمد نے اپنی رسمی تعلیم راولپنڈی کے سینٹ میری کیمبرج اسکول سے حاصل کی۔ احمد نے سٹاف کالج کیمبرلے سے بھی تعلیم حاصل کی تھی۔[6][7]
عسکری خدمات
ترمیمبطور لیفٹیننٹ کرنل، احمد دو سال تک[8] آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں رہے[3] بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد احمد کو اول کور کے چیف اسٹاف رہے[9][10] وزیرستان میں بھی خدمات انجام دیں۔ [3] انھیں مئی 2009ء میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔[11] میجر جنرل کے طور پر اپنے دور میں، انھوں نے آپریشن راہ راست میں بطور جنرل آفیسر کمانڈر قیادت کی جہاں انھیں اگست 2009ء میں تعینات کیا گیا تھا۔ [9][10][12]
بطور میجر جنرل، انھیں 2011ء میں ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داری سونپی گئی جس پر انھوں نے 2013ء تک خدمات انجام دیں اور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے دوران میں پاک فوج کی مہم آپریشن ضرب عضب کا منصوبہ بھی بنایا۔[9][13] [7] انھیں اگست 2011ء میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔[14]
احمد کو اگست 2013ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔[9][13] انھیں وائس چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا اور کچھ عرصے بعد چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا۔[6]
راحیل شریف کے 15 ویں چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد نومبر 2013ء میں انھیں 31 واں چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا۔[9]
احمد کا تعلق 34 آزاد کشمیر رجمنٹ سے تھا[6] جہاں انھیں اپریل 2014ء میں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر بھیجا گیا تھا۔[15]
احمد اپریل 2015ء میں ملتان میں II کور کمانڈر کے طور پر تعینات ہوئے[16] انھوں نے مشینی کور کی قیادت بھی کی۔[17][18]
وہ JCB-1 (جونیئر کیڈٹ بٹالین، پی ایم اے)[6] اور پھر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 62 لانگ کورس کا حصہ تھے۔[6][7]
دیگر عہدے
ترمیماحمد نے بعد میں 26 جنوری 2017ء کو ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او رہے۔[19]
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ https://en.dailypakistan.com.pk/25-Sep-2021/lt-gen-r-ishfaq-nadeem-passes-away
- ↑ "Lieutenant General (Retired) Ishfaq Nadeem passes away"۔ 24 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2021
- ^ ا ب پ "Who will be the next army chief?"۔ DAWN.COM۔ 14 August 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ↑ "Five Chiefs of General Staff served as head of Pakistan Army in 64 years"۔ The News۔ November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "Who could be next Army Chief?"۔ www.thenews.com.pk۔ 22 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Gen Ishfaq Nadeem new Chief of General Staff"۔ The News۔ 30 November 2013۔ 04 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ^ ا ب پ Devyani Sultania (22 November 2016)۔ "Meet General Ishfaq Nadeem Ahmed - rumoured to be Pak's new Army Chief"۔ International Business Times, India Edition (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ↑ "جنرل اشفاق نئے چیف آف جنرل اسٹاف نامزد"۔ Dawn News Television۔ 30 November 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2016
- ^ ا ب پ ت ٹ "Gen Ahmad named new CGS"۔ DAWN.COM۔ 30 November 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ^ ا ب "Goodbye Gen Raheel, who's next?"۔ The News۔ 22 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "25 brigadiers promoted to rank of major general"۔ DAWN.COM۔ 9 May 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "Swat GOC Gen Ijaz replaced"۔ DAWN.COM۔ 5 July 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ^ ا ب "Major General Amir Riaz appointed new DGMO"۔ DAWN.COM۔ 12 August 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "No PR182/2011-ISPR"۔ ISPR۔ 14 August 2011۔ 30 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2016
- ↑ "Lieutenant General Ishfaq Nadeem Ahmad has been appointed new Chief of General Staff ."۔ The News۔ 23 April 2014۔ 23 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "Army's key posts change hands"۔ DAWN.COM۔ 10 April 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2016
- ↑ "Who will be the new army chief?"۔ Pakistan Today۔ 22 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ↑ "Who will be the next Army Chief?"۔ Samaa TV۔ 21 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2016
- ↑ https://mpcl.com.pk/about/management/[مردہ ربط]