اعجاز انور
اعجاز انور پاکستان کے ایک معروف مصور ہیں۔ وہ نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں استاد ہیں۔ پرانا لاہور ان کی تصاویر کا خاص موضوع ہے۔ وہ واٹرکلر میں مصوری کرتے ہیں۔
اعجاز انور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1946ء (عمر 77–78 سال)[1] بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور [2] |
شعبۂ عمل | نقاشی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
وہ 1946ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ اعجاز کے باپ ایک کارٹونسٹ تھے۔ اعجاز نے فنون لطیفہ میں ایم-اے 1967ء میں کیا اور اسی سال ایک سونے کا تمغا جیتا۔ انھوں نے 1978ء میں مسلمانوں کے فنون لطیفہ میں پی-ایچ-ڈی ترکی سے کی۔ 1972ء سے اس وقت تک نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں لیکچرار رہے آج کل وہ پروفیسر ہیں۔
1997ء اعجاز نے صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی حاصل کیا۔
نمائش:لاہور، انقرہ، راولپنڈی، استنبول، روم، کمپالہ، چندیگڑہ، دہلی اور لندن۔
اعجاز انور لاہور کنزرویشن سوسائٹی کے صدر ہیں اور وہ پرانے لاہور کی عمارتوں کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123108 — بنام: Ajaz Anwar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 12 مئی 2005 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123108 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 مئی 2022