اختر حسین المعروف البیلا - سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اور گلوکار (ولادت: 21 ستمبر 1940ء - وفات: 17 جولائی 2004ء)

البیلا
البیلا

معلومات شخصیت
پیدائش 21 ستمبر 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجرہ،
وفات 17 جولا‎ئی 2004ء (64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ اداکار، مزاحیہ اداکار
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

البیلا پاکستان کے ایک اسٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار تھے، جنھوں نے نے 70 کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ باغ جناح میں ان کا پہلا اسٹیج ڈراما ’یہ بیچارے لوگ‘ خاصا مقبول ہوا۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔ البیلا نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں باؤ جی، عشق نچاوے گلی گلی اور سویرا بہت مشہور ہیں۔ تاہم انھوں نے زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لیے کیا۔ بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی وژن کے زمانے میں البیلا نے عارف علی عارف کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبرِ اعظم کا کردار کیا جسے بہت سراہا گیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا جس میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا۔ ان دونوں کی جوڑی نے پھر سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ ان کا ایک بیٹا ہنی البیلا بھی اسٹیج اداکار ہے۔ دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں وفات پائی۔

فلمیں

ترمیم
عنوان نمائش زبان
اک مداری 1973ء پنجابی
رستم تے خان 1983ء پنجابی
جگا تے شیرا 1984ء پنجابی
سلسلہ 1987ء پنجابی
روٹی 1988ء پنجابی
سرمایہ 1990ء پنجابی
انٹرنیشنل لٹیرے 1994ء اردو/پنجابی

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم