الرياض علاقہ
(الرياض سے رجوع مکرر)
الرياض علاقہ یا منطقہ الرياض (انگریزی: Riyadh Region; عربی: منطقة الرياض) سعودی عرب کا مرکزی علاقہ ہے جس کے مشرق و شمال مشرق میں سعودی صوبہ الشرقيہ، شمال مغرب میں القصيم علاقہ مغرب میں المدينہ علاقہ و المکہ علاقہ، جنوب مغرب میں عسير علاقہ اور جنوب میں نجران علاقہ واقعہ ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 412,000 مربع کلومیٹر اور آبادی 1999ء میں 4,485,000 تھی۔ صوبائی صدر مقام ریاض ہے جو قومی دار الحکومت بھی ہے۔ دیگر اہم شہروں میں الدوادمي، القويعيہ، الافلاج، سدير، شقراء، عفيف، ضرماء، رماح، حريملاء، الغاط، الخرج، المجمعہ، الحريق، وادي الدواسر، الزلفي، حوطہ تميم، السليل، المزاحميہ، ثادق شامل ہیں۔
علاقہ | |
الرياض | |
العيينہ ، الرياض علاقہ | |
الرياض سعودی عرب کے نقشہ پر | |
دار الحکومت | ریاض |
بورو (انتظامیہ) | 20 |
حکومت | |
• گورنر | فیصل بن بندر آل سعود |
رقبہ | |
• کل | 404,240 کلومیٹر2 (156,080 میل مربع) |
آبادی (5.7 2010 مردم شماری) | |
• کل | 6,777,146 |
• کثافت | 17/کلومیٹر2 (43/میل مربع) |
آیزو 3166-2:SA | 01 |
ویب سائٹ | www |