الطاف حسین (صحافی)
صحافی، سلہٹ بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔ 1923ء میں ایم اے کیا۔ 1938ء تک مختلف کالجوں میں انگریزی کے استاد رہے پھر سرکاری ملازمت اختیار کی۔ 1945ء میں روزنامہ ڈان دہلی کے ایڈیٹر مقررہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ڈان کراچی منتقل ہوا تو آپ بھی کراچی آ گئے۔ 1951ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی۔ 1952ء میں بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس منعقدہ ماسکو میں شرکت کی۔ کچھ عرصہ پاکستان نیشنل کمیٹی انٹرنیشل پریس انسٹی ٹیوٹ اور کامن ویلتھ پریس یونین کی پاکستان شاخ کے صدر رہے۔ 1960ء میں آپ کو ہلال قائداعظم کا اعزاز دیا گیا۔ 1965ء میں مرکزی حکومت کے وزیر صنعت و حرفت بنائے گئے۔ انگریزی میں تین کتب شکوہ جواب شکوہ کا ترجمہ انڈیا گذشتہ دس سال اور ماسکو میں پندرہ دن کے مصنف ہیں۔
الطاف حسین (صحافی) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
صناعتِ پاکستان | |||||||
مدت منصب 17 اگست 1965 – 15 مئی 1968 | |||||||
صدر | سالار المیدان ایوب خان | ||||||
| |||||||
ایڈیٹر چیف ہائے ڈان | |||||||
مدت منصب 14 اگست 1947 – 16 اگست 1965 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 26 جنوری 1900ء سلہٹ |
||||||
وفات | 25 مئی 1968ء (68 سال) کراچی |
||||||
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
||||||
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کلکتہ جامعہ ڈھاکہ |
||||||
پیشہ | صحافی ، مصنف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ | ||||||
درستی - ترمیم |