العین (Al Ain) (عربی: العين) جسے ہریالی کی وجہ سے باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے امارت ابو ظہبی کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور متحدہ عرب امارات کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ دار الحکومت ابو ظہبی کے مشرق میں تقریبا 160 کلومیٹر اور دبئی کے جنوب میں 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔2009 کی مردم شماری کے مطابق العین شہر کی آبادی 874,000 ہے۔اس شہر کی تاریخ 3000 سال قبل مسیح پرانی ہے۔العین شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی دور سے اس کے پہاڑ نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس پہاڑی سلسلہ نے اس شہر کو چار چاند لگا رکھے ہیں۔ جبل حفیت العین شہر کا سب سے بڑا پہاڑ ہے۔پہاڑ کی اونچائی 4300 فٹ ہے۔جس کے اوپر بہت ہی خوبصورت پکنک پوائینٹس اور فائیو سٹار ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ العین شہر میں قدرتی پانی کی چشمے ہیں جن پر کھجوروں کے باغات ہیں۔ سبزہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے العین کا موسم تمام دوسرے شہروں کی نسبت بہت عمدہ ہے۔ یہاں کے مقامی عرب نہائیت ہی با اخلاق اور مودب لوگ ہیں۔ دوسرے ممالک کے لوگ یہاں کافی تعداد میں برسر روزگار ہیں۔ جن میں پاکستانی بنگلادیشی ہندوستانی افغانی ایرانی مصری شامی نیپالی وغیرہ شامل ہیں-العین شہر میں بہت سے تاریخی قلعے اور قدیم عمارتیں موجود ہیں۔ العین کا چڑیا گھر ملک کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے ۔ وادی ایڈونچر اور مبزرہ خضررا بہت ہی زبردست پکنک پوائینٹس ہیں جہاں دنیا بھر سے لوگ سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ [1]


العين (عربی میں)[[زمرہ:مضامین مع عربی زبان بیرونی روابط]]
شہر
العین
Al Ain
سبز مبزرة
سبز مبزرة
العین
پرچم
ملک متحدہ عرب امارات
امارت ابوظبی
ذیلی تقسیم
گاؤں اور قصبات
  • Al Jimi
  • Al Qattara
  • Al Muaiji
  • Al Mutaredh
  • Al Towayya
  • Al Foah
  • Al Masoudi
  • Al Khrair
  • Al Sarooj
  • Hili
  • Falaj Hazza
  • Zakher
  • Al Maqam
  • Sh'ab Al Ashkher
  • Al Khalidiya
  • Al Shoaibah
  • Al Bateen
  • Al Agabiyya
  • Al Khabisi
  • Al Markhaniya
  • Ne'mah
  • Al Niyadat
  • Al Kuwaitat
  • Al Jahli
  • Al Salamat
  • Al Yahar
  • Mezyad
  • Al Dhahir
  • Um Ghafah
  • Oud Al Tobah
  • Al Hiyar
  • Nahil
  • Sweihan
  • Al Sad
  • Rimah
  • Al Khazna
  • Al Arad
  • Al Dhahrah
  • Al Manaseer
  • Al Basrah
  • Al Wagan
  • Al Qoua
حکومت
 • قسمآئینی بادشاہت
 • شیخخلیفہ بن زاید آل نہیان
 • ولی عہدمحمد بن زاید آل نہیان
رقبہ
 • کل13,100 کلومیٹر2 (5,100 میل مربع)
بلندی292 میل (958 فٹ)
آبادی (2012)
 • کل518,316
 • کثافت40/کلومیٹر2 (100/میل مربع)
منطقۂ وقتمتحدہ عرب امارات معیاری وقت (UTC+4)
العین کے ثقافتی مقامات (Hafit, Hili, Bidaa Bint Saud and Oases Areas)
UNESCO World Heritage Site
A dirt and cobblestone road runs through the center of the image, flanked by low plastered walls and palm trees.
العین نخلستان میں ایک پگڈنڈی
اہلیتثقافتی: iii, iv, v
حوالہ1343
کندہ کاری2011 (35th دور)

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم