الفریڈ اینجر
الفریڈ اینجر (پیدائش: 9 فروری 1837ء– 8 فروری 1904ء) انگریز سوانح نگار اور نقاد تھا۔
الفریڈ اینجر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 فروری 1837ء [1][2] لندن |
تاریخ وفات | 8 فروری 1904ء (67 سال)[1][2] |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ٹرینٹی کالج، کیمبرج [3] کنگز کالج لندن |
تعلیمی اسناد | بی اے اور ایم اے |
پیشہ | مصنف [4]، الٰہیات دان [4]، سوانح نگار ، ادبی نقاد [5]، خادم دین [5] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [6] |
شعبۂ عمل | ادب [7]، سوانح [7]، ادبی تنقید [7]، مذہب [7] |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمالفریڈ اینجر 9 فروری 1837ء کو لندن کے ایک ماہر تعمیرات کے گھر پیدا ہوا۔ الفریڈ نے یونیورسٹی کالج اسکول (لندن)، کنگز کالج لندن اور ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے تعلیم حاصل کی۔ بعد کی زندگی میں اُس کا عمل دخل گرجا کلیسا میں زیادہ ہو گیا تھا۔ جولائی 1894ء میں وہ ٹیمپل چرچ، لندن میں انجیل کے استاد کی حیثیت سے فائز ہوا۔ 28 جنوری 1895ء کو اُسے ملکہ انگلستان ملکہ وکٹوریہ کے وزراء میں شامل کر لیا گیا۔ 2 مارچ 1896ء کو اُسے ملکہ وکٹوریہ کا اعزازی درباری مقرر کیا گیا۔
الفریڈ اینجر نے تھامس ہوڈ اور جارج کریب کی یادداشتوں پر مبنی سوانح تحریر کیں مگر اُسے شہرت چارلس لیمب کی سوانح لکھنے پر ملی جو 6 جلدوں میں 1883ء سے 1888ء کے وسطی زمانہ میں لندن سے شائع ہوئی۔ علاوہ ازیں الفریڈ اینجر لغت برائے عوامی سوانح نگاری کا معاون لکھاری بھی تھا۔ اِس لغت کے لیے اُس نے چارلس لیمب، الفریڈ ٹینی سن، فریڈرک ٹینی سن، چارلس ٹینی سن ٹرنر، جارج دو مورئیر کی سوانح لکھی۔
تصانیف
ترمیم- 1903ء: Crabbe
- 1905ء: Lectures and Essays
- 1908ء: Charles Lamb
- چارلس لیمب کے خطوط (انگریزی زبان کا مضمون[8])
میکانیکی
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6dr35h2 — بنام: Alfred Ainger — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/27884615 — بنام: Alfred Ainger — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : A Dictionary of Hymnology — اشاعت Second Revised Edition with New Supplement — صفحہ: 33
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1015359728 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2018985287 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2018985287 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2018985287 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ Letters of Charles Lamb – Wikipedia
- ↑ Page 4021 | Issue 26531, 13 جولائی 1894 | London Gazette | The Gazette
- ↑ Page 548 | Issue 26593, 29 جنوری 1895 | London Gazette | The Gazette
- ↑ Page 1268 | Issue 26717, 3 مارچ 1896 | London Gazette | The Gazette