الفریڈ کوپر وولنر (پیدائش: مئی 1878ء– وفات: 7 جنوری 1936ء) سنسکرت زبان کا نامور عالم و محقق تھا۔ 1928ء سے 1931ء تک وہ جامعہ پنجاب، لاہور کے نائب چانسلر بھی رہے۔

الفریڈ وولنر
الفریڈ کوپر وولنر
جامعہ پنجاب، لاہور کے باہر مال روڈ سے متصل الفریڈ وولنر کا مجسمہ۔ لاہور

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش مئی 1878ء
وفات 7 جنوری 1936ء (عمر: 57 سال)
لاہور، صوبہ پنجاب، موجودہ پنجاب، پاکستان
رہائش مسیحیت
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ٹرنٹی کالج، اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مہتمم کتب خانہ ،  ماہرِ لسانیات ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جامعہ پنجاب، لاہور ترمیم

1902ء سے 1928ء تک الفریڈ وولنر اعزازی طور پر بحیثیتِ مہتمم کتب خانہ کام کرتے رہے۔ 1903ء میں وہ پرنسپل اور رجسٹرار (تعلیم) کے عہدہ پر فائز ہو گئے۔ اکتوبر 1928ء میں انھیں جامعہ پنجاب، لاہور کا نائب چانسلر مقرر کر دیا گیا، اِس عہدے پر وہ مارچ 1931ء تک فائز رہے۔

یادگاری مجسمہ ترمیم

کتب خانہ جامعہ پنجاب، لاہور میں موجود 8,500 قدیمی سنسکرت زبان اور ہندی زبان کے مخطوطات کے مجموعہ کو الفریڈ وولنر کے اعزاز میں الفریڈ وولنر مجموعہ کا نام دیا گیا۔ تقسیم ہند کے بعد صرف الفریڈ وولنر کا ہی مجسمہ لاہور میں باقی رہ گیا ہے جو 1937ء کو مال روڈ لاہور کے عین وسط میں جامعہ پنجاب کے باہر نصب کیا گیا ہے۔ یہ کانسی کا بنا ہوا ہے

وفات و تدفین ترمیم

7 جنوری 1936ء کو الفریڈ وولنر لاہور میں 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُن کی تدفین موجودہ جیل روڈ پر واقع گورا قبرستان، لاہور میں کی گئی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13178145c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ