الیکساندر کوپرن
الیکساندرایوانووچ کوپرن (روسی: Алекса́ндр Ива́нович Купри́н), نقل حرفی Aleksandr Ivanovich Kuprin(پیدائش: 7 ستمبر 1870ء - وفات: 25 اگست 1938ء) انیسویں صدی کے روسی مصنف، ناول وافسانہ نگار، صحافی، پائلٹ اور مہم جو ہیں جو اپنے مشہور ترین ناول دی ڈوئیل کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔
الیکساندر کوپرن | |
---|---|
(روسی میں: Александр Иванович Куприн) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اگست 1870ء [1][2][3] |
وفات | 25 اگست 1938ء (68 سال)[4][5][6][7][8][9][10] سینٹ پیٹرز برگ [4][11] |
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | سلطنت روس سوویت اتحاد |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف [12][13]، پائلٹ ، ناول نگار ، منظر نویس ، شاعر ، بچوں کے مصنف ، نثر نگار ، افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [6][14][3] |
شعبۂ عمل | نثر |
تحریک | فطرت نگاری |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی و فن
ترمیمالیکساندر کوپرن 7 ستمبر 1870ء میں روسی سلطنت کے صوبے پینزا میں غریب منشی خاندان میں پیدا ہوئے۔[15]۔ بچپن یتیمی اور عسرت میں گذرا۔ دس سال کی عمر میں فوجی اسکول میں تربیت پائی اور سخت و کرخت زندگی کے ان دس برسوں کو فنکارانہ خوبی کے ساتھ خودنوشت سوانحی ناول کے دو حصوں میں بیان کیا۔ یونکر ناول جو کوپرن نے انقلاب 1917ء کے بعد ترکِ وطن کے زمانے (1928ء - 1932ء ) میں لکھا، اپنی حقیقت پسندی اور نفسیاتی کیفیتوں کے اُتار چڑھاؤ کے سبب کافی مقبول ہوا۔[16]
کوپرن نے فوجی ملازمت ترک کرکے کیف میں ادب کی پروفیسری اختیار کی۔ بعد میں (1897ء) وہ بھی ترک کر دی۔ پھر معمولی کاشت کار بن کر رہا۔ ہر دور میں برابر افسانے اور ناول لکھتے اور شائع کراتے رہے۔ 1905ء سے ذرا پہلے اور بعد کی روسی زندگی اور آپ بیتی پر مبنی ان کے افسانوں اور ناولوں نے ٹالسٹائی اور چیخوف تک کو متاثر کیا۔ شروع میں انقلاب کے حامی تھے، دو سال کے بعد تہذیب کی بدحالی نے انھیں بدگمان کر دیا اور وہ یورپ چلے گئے۔ سترہ سال بے وطنی کی زندگی زیادہ تر پیرس میں گزارنے اور وہاں کی دکھی آتماؤں کی سوانح بھی اپنے خاص دلکش اور فکرانگیز انداز میں لکھی۔ اس کی کثیر تصانیف میں یاما (طوائف کی زندگی)، چاندی رات، نائٹ شفٹ، سرکس میں اور الے سیا نے عالمی شہرت پائی۔ 1937ء میں روس واپس آئے۔[16]
تصانیف
ترمیماعزازات
ترمیم- 1909ء - پشکن انعام (ایوان بینن کے ساتھ مشترکہ)
وفات
ترمیمکوپرن کی وفات 68 سال کی عمر میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر 25 اگست 1938ء کو لینن گراڈ, سوویت یونین میں ہوئی۔[15]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Краткая литературная энциклопедия — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اقتباس: 26.VIII(7.IX).1870
- ↑ عنوان : Литераторы Санкт-Петербурга. ХХ век — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://lavkapisateley.spb.ru/enciklopediya/
- ^ ا ب عنوان : ПроДетЛит — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://lavkapisateley.spb.ru/enciklopediya/
- ^ ا ب عنوان : Краткая литературная энциклопедия — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Куприн Александр Иванович — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2015
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb121162255 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Aleksandr-Ivanovich-Kuprin — بنام: Aleksandr Ivanovich Kuprin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w66h8kzg — بنام: Aleksandr Kuprin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/10178638 — بنام: Alexander Kuprin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?16794 — بنام: Александр Куприн — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Куприн Александр Иванович — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/35561 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/12804963
- ^ ا ب الیکساندرایوانووچ کوپرن، دائرۃ المعارف برطانیکا آن لائن
- ^ ا ب جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 444