اميہ ابو حنا
اميہ ابو حنا (انگریزی: Umayya Abu-Hanna) (ولادت: 7 مارچ 1961ء) فن لینڈ میں مقیم فلسطینی[4] نزاد مصنفہ، ناول نگار، کالم نگار اور صحافی ہیں۔ وہ ہلسنکی شہر کونسل کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی ولادت حیفا اسرائیل میں ایک فلسطینی خاندان میں ہوئی۔ 1981ء میں وہ فن لینڈ چلی گئیں۔ 2011ء میں انھوں نے امیسٹرڈیم کا رخ کیا جہاں وہ اپنی جنوبی افریقی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔[5]
اميہ ابو حنا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 مارچ 1961ء (63 سال)[1][2] حیفا |
شہریت | فن لینڈ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، صحافی ، مصنفہ ، فلمی ہدایت کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | فنش زبان |
شعبۂ عمل | ادب [3]، صحافت [3]، سیاست [3]، فعالیت پسندی [3] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیم1980ء کی دہائی میں وہ ہلسنکی شہر کی کونسل رکن رہیں۔ ان کا تعلق دی گرین پارٹی سے تھا۔ وہ ریئل اسٹیٹ بارڈ آف ہلسنکی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ 1990ء کی دہائی میں وہ صحافت اور ڈاکیومینٹری بناتی تھیں۔ اسی دوران میں وہ کالم بھی لکھا کرتی تھیں۔ وہ فن لینڈ کی نشریہ کمپنی وائی ایل ای کے ہفتہ واری کرنٹ افیئر سیریز کو پیش کرنے والی پہلی سیاہ پوش خاتون ہونے کی حیثیت سے بہت مشہور ہوئیں۔ 2000ء کی دہائی میں وہ آرٹس کونسل فن لینڈ کی رکن رہیں اور اس کے ملٹی کچلرل کی مسند نشین بھی۔
ناول نگاری
ترمیم2003ء میں ان کا پہلا ناول “نورین کورین“ منظر عام پر آیا۔ ان کی دوسری کتاب شناخت پر منبی ‘‘سینوٹ‘‘ تھی جو 2007ء میں شائع ہوئی۔ 2012ء میں ‘‘ملٹی کلٹی[6]‘‘ اور جدید ہسلنکی کی ثقافتی تاریخ پر مبنی ‘‘الینن سلمین‘‘ 2014ء میں شائع ہوئی۔ انھوں نے بچوں کی اخلاقیات پر بھی کئی کتابیں لکھیں۔ 2014ء میں ‘‘اے چینجنگ ورلڈ، پرسپیکٹیو آن ہیریٹیج‘‘ کی شریک مصنفہ رہیں۔ ان سب کے علاوہ انھوں نے کئی کالم لکھے۔ اان کے زیادہ تر کالم میٹرو انٹرنیشنل، سوومین کوالٹری اور ہسلنکی سنومات میں شائع ہوئے۔
ان کی ادبیات، ناول نگاری اور صحافت میں گران قدر خدمات کی عوض انھیں کئی اعزازات سے بھی وازا گیا۔ جیسے 2008ء میں کلیوالا وومنس ایسو سی اے شین کی جانب سے ‘‘لارین پراکسے اعزاز۔ فنش سوک سوسائٹی کی جانب سے 2004ء میں فن آف دی ایئر اعزاز۔ یونیورسٹی آف ہسلنکی کی کرسٹنا انسٹیٹیوت کی جانب سے 2004ء میں کرسٹنا آف دی ایئر اعزاز۔ فن لینڈ کی وزارت تعلیم کی جانب سے 2003ء میں فن لینڈ اعزاز اور 2002ء میں صحافت کی دنیا میں غیر معمولی خدمات پر بونیر گرانڈ جرنلسٹ اعزاز سے نوازا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3378680/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولائی 2016
- ↑ بنام: Umayya Abu-Hanna — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/114137
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub20231173955 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جنوری 2023
- ↑ Helsingin Sanomat (in Finnish)۔ In this article she calls herself Palestinian Finnish.
- ↑ "Umayya Abu-Hanna: "Lähdin Suomesta suojellakseni tytärtäni""۔ 2013-01-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ 6d interview of Umayya Abu-Hanna in English