امیر محمد خان جوگیزئی
امیر محمد خان جوگیزئی سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی کے چھوٹے بھائی ہیں۔[1]
امیر محمد خان جوگیزئی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1957ء ضلع لورالائی، بلوچستان |
قومیت | پاکستانی |
رشتے دار | سردار گل محمد خان جوگیزئی (بڑے بھائی) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر امراض بچگان |
درستی - ترمیم |
ذرائع کے مطابق انھیں پاکستان کے وزیر اعظم، عمران خان نے بلوچستان کے نئے گورنر کی حیثیت سے نامزد کیا تھا۔[2] پیشے کے لحاظ سے ماہر امراض بچگان ہیں۔ بعد میں انھوں نے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خوردبرد کے الزامات کی وجہ سے گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی،[1] لیکن بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، بلکہ انھوں نے یہ گزارش کی تھی کہ جب تک قومی احتساب بیورو کی جانب سے کلیئرنس نہیں آتی وہ عہدے کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔[3] 26 اگست 2018ء کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے انھیں گورنر بلوچستان بنانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں، ان کا نام زیر غور ہے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔[4] بعد میں ان کو گورنر نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔[5]
ابتدائی زندگی
ترمیموہ 1957ء میں پیدا ہوئے۔ امیر محمد خان جوگیزئی کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔ ان کا تعلق جوگیزئی قبیلے سے ہے، جو مشہور پشتون قبیلے کاکڑ کا ذیلی قبیلہ ہے۔ وہ بلوچستان میں محکمہ صحت میں مختلف سرکاری مناصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ سبکدوشی کے بعد امیر محمد خان جوگیزئی نے کوئٹہ کے چلڈرن ہسپتال میں ماہر امراض بچگان کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ کِڈنی سینٹر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "PTI nominee Jogezai declines governorship"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 25 اگست 2018ء۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ "Dr Ameer Mohammad Khan Jogezai nominated as Balochistan governor"۔ www.geo.tv۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ "Dr Ameer Jogezai says ready to serve as Balochistan Governor"۔ www.thenews.com.pk۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-25
- ↑ امیر محمد خان کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبر میں صداقت نہیں: ترجمان وزیر اعظم ہاوس
- ↑ Balochistan governor Achakzai resigns - Newspaper - DAWN.COM
- ↑ "امیر محمد خان جوگیزئی بلوچستان کے گورنر نامزد،'نیب کی کلیئرنس تک حلف نہیں اٹھائیں گے'"۔ بی بی سی اردو۔ 25 اگست 2018ء۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-26