اناپورنا دیوی (موسیقار)

بھارتی موسیقار

انَّاپورنا دیوی (انگریزی: Annapurna Devi) ایک بھارتی سربہار ستار نواز تھیں اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے لیے شہرت رکھتی تھیں۔ انھیں اناپورنا کا خطاب مدھیہ پردیش کی سابق میہر ریاست کے مہاراج برج ناتھ سنگھ نے دیا تھا اور وہ زیادہ تر اسی نام سے معروف تھیں۔ وہ علاء الدین خان کی دختر اور شاگرد تھی جو میہر گھرانے کے بانی تھے۔ وہ 1941ء سے 1962ء تک ستار نواز روی شنکر کی زوجیت میں رہیں۔ وہ روی شنکر سے اپنی شادی بچائے رکھنے کے ارادے سے عوامی مظاہرے بند کر چکی تھیں، مگر اس سے روی شنکر پر کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ 1962ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا چلے گئے۔ طلاق حاصل کرنے کے باوجود وہ کبھی بھی عوام کے آگے اپنے فن کا مطاہرہ نہیں کیا۔ وہ ممبئی چلی گئیں اور وہاں پر سنیاسن بن گئی اور تدریس سے جڑ گئی۔ کئی سالوں کے عرصے میں کئی مشاہیر کو وجود میں لانے میں معاون رہیں، جن میں ہری پرساد چورسیا، نتیانند ہلدی پور، نکھل بنرجی، امیت بھٹاچاریہ، پردیپ باروٹ، سدھیر پھڈکے، سندھیا آپٹے اور سسوتی ساہا تھے۔[1]

اناپورنا دیوی
معلومات شخصیت
پیدائش 1927
میہر، سنٹرل انڈیا ایجنسی، برطانوی ہند
وفات 13 اکتوبر 2018(2018-10-13) (عمر  90–91 سال)
ممبئی، بھارت
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات
اولاد سبھیندر شنکر
والد علاءالدین خان
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ استاد موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ   (1991)
 پدم بھوشن   (1977)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ranee Kumar (18 اگست 2011)۔ "Rich legacy remembered"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018