انایا برہما

انایا برہما (انگریزی: Anaya Brahma) ایک بھارتی پس پردہ گلوکارہ اور اداکارہ ہے

انایا برہما (انگریزی: Anaya Brahma) ایک بھارتی پس پردہ گلوکارہ اور اداکارہ ہے۔

پیدائش

ترمیم

انایا برہما کا تعلق آسام کے بوڈو قبیلے سے ہے۔[1]

تعلیم

ترمیم

اانایا برہما نے ممبئی کی ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی میں فارغ التحصیل ہوئی۔ وہ ہندوستانی گائیکی کی باریکیوں کی روایات میں بھی خاص تربیت حاصل کی۔[1]

جوڑی دار گیت

ترمیم

انایا برہما نے کئی مشہور اداکاروں، گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ گایا ہے جن میں شان، کمار سانو، ابھیجیت بھٹاچاریا اور سیوامنی شامل ہیں۔[1]

مشہور نغمے

ترمیم
  • انایا برہما نے چار دن کی چاندنی فلم میں گیت ڈی جے پلے ڈیٹ سانگ گایا جو بے حد مقبول رہا۔
  • اس نے ٹینو ورما کی سہ لسانی فلم دِس ویک-اینڈ (ہندی) میں اداکاری کی۔ متصلاً اس نے چند پس پردہ گیت بھی گائے۔ یہ فلم تیلگو میں اینتھم کے نام سے اور تمل میں کاٹُّو پُولی کے نام سے جنوبی ہند میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔[1]

شمال مشرق کی تہذیب سے گہری وابستگی

ترمیم

انایا برہما کی زیادہ فعال مصروفیت ہندی موسیقی، نغمے، اداکاری اور پاپ البم ہیں۔ تاہم وہ اپنی ریاستی زبان آسامی میں بھی موسیقی کے ویڈیوز اور البم بنا رہی ہے۔ اس نے سرکاری طور پر اپنی مادری زبان بوڈو میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس کا عنوان سورزیو آنگ دینوی (لاطینی:Swrziw Ang Dinwi) ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "انایا برہما ایک نئی عروج پروردہ بالی وڈ گلوکارہ اور اداکارہ ہے جس کا تعلق کوسو دور بوڈولینڈ سے ہے"۔ 14 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2017 

خارجی روابط

ترمیم