خانِقہ (ضدابہام)

ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ
(انجائنا سے رجوع مکرر)

خانقہ کا لفظ طب میں ایسے شدید درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو نہایت تیز ہوں اور بطور خاص گردن، چہرے اور سینے کے بالائی حصوں کو جکڑ لیتا ہو، اس کی اسی جکڑ لینے کی کیفیت کی وجہ سے اس کو خانقہ کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ بعض اوقات اس کو ذبحہ بھی کہتے ہیں۔ خانقہ کا لفظ خَنـّــَاق سے ماخوذ ہے اور اسی سے خانق بھی بنا ہے۔ اس لفظ کے معنی حبس اور گھٹن کے بھی آتے ہیں۔

عام طور پر خانقہ سے مراد دل کو خون فراھم کرنے والی تاجی شریانوں میں اقفار (ischemia) کی وجہ سے ہونے والے سینے کے درد (chest pain) کی لی جاتی ہے۔ دل یا سینے میں یہ درد اصل میں خون کی فراھمی میں ہونے والے اقتطاع کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو خانقہ، تاجی متلازمۂ حاد (acute coronary syndrome) اور احتشاء عضل قلب (myocardial infarction) جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔