اندیجان
اندیجان (انگریزی: Andijan) ازبکستان کا ایک شہر جو اندیجان صوبہ میں واقع ہے۔[1] یہ اندیجان خطے کا انتظامی، اقتصادی اور ثقافتی مرکز ہے۔ اندیجان کرغزستان کے ساتھ ازبکستان کی سرحد کے قریب وادی فرغانہ کے جنوب مشرقی کنارے آباد ہے۔
Andijon/Андижон | |
---|---|
Andijan/Andizhan | |
The Mausoleum of Babur in Andijan | |
ملک | ازبکستان |
صوبہ | اندیجان صوبہ |
First mention | 10th century |
رقبہ | |
• کل | 74,3 کلومیٹر2 (287 میل مربع) |
بلندی | 450 میل (1,480 فٹ) |
آبادی (2000) | |
• کل | 333,400 |
رمز ڈاک | 170100 |
ٹیلی فون کوڈ | +998 74 |
اندیجان وادی فرغانہ کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں ماہرین آثار قدیمہ کو 7ویں اور 8ویں صدی کی اشیاء ملی ہیں۔ تاریخی طور پر اندیجان شاہراہ ریشم پر واقع ایک اہم شہر تھا۔ یہ شہر غالباً بابر کی جائے پیدائش بھی ہے، جس نے کئی ناکامیوں کے بعد آخر کار برصغیر پاک و ہند میں مغل خاندان کی بنیاد ڈالنے میں کامیابی حاصل کی اور پہلا مغل بادشاہ بنا۔ اندیجان میں 2005ء میں ایک اندوہناک سانحہ پیش آیا جس میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ المیہ اندیجان قتل عام کے نام سے تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے۔
سوویت دور میں اندیجان کو ایک اہم صنعتی شہر کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ شہر میں تیار ہونے والے مصنوعات میں کیمیکل، گھریلو آلات، الیکٹرانکس، کھانے کی اشیاء، فرنیچر، ہل، پمپ، جوتے، فارمنگ مشینوں کے اسپیئر پارٹس، انجینئرنگ کے مختلف اوزار اور وہیل چیئر شامل ہیں۔
تفصیلات
ترمیماندیجان کا رقبہ 74,3 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 333,400 افراد پر مشتمل ہے اور 450 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر اندیجان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
|