انفحہ
انفحہ یا پنیر مایہیا چستہ چاک دیگرنام: عربی اور فارسی میں انفحہ ،ہندی میں چستہ کہتے ہیں۔
تعریف
ترمیمدودھ پینے والے جانوروں کے معدہ اور آنتوں سے حاصل شدہ منجمد دودھ، جس کو پیدا ہونے کے بعد کسی جانور کے بچے نے پہلی دفعہ پیا ہو، اُس کو حاصل کر لیا جاتا ہے۔یہی پنیر مایہ ہے۔ اِس کو پنیر مایہ اور انفحہ بھی کہتے ہیں۔ جن جانوروں کے دودھ سے پنیر مایہ حاصل کیا جاتا ہے ، اُن میں سے چند یہ ہیں : بارہ سنگھا، بکری، بھیڑ، بھینس، پاڑہ، خرگوش، ریچھ ، شتر خر مادہ، گورخر، گائے، گھوڑی، نیل گائے اور ہرن وغیرہ۔
طریقۂ تیاری
ترمیماِس کو حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جانور کے بچے کی پیدائش کے بعد اُس کی ماں کا پورا دودھ بچے کو پلا دیا جائے۔ دودھ دینے والے جانوروں کے اِس ابتدائی دودھ کو کھیس یا پیوسی بھی کہتے ہیں۔ بچوں کو یہی دودھ پلا کر پھر کم و بیش نصف یا ایک گھنٹہ بعد اُس نو مولود بچے کو ذبح کر کے اُس کی آنتیں اور اُس کا معدہ حاصل کر لیا جاتا ہے۔ یہ آنتیں سایہ میں خشک کر لی جاتی ہیں۔ اِن آنتوں اور معدے کی چنٹوں (Folds ) میں ایک منجمد شے ملے گی، جو دراصل وہی منجمد دودھ ہے جو سوکھ گیا ہے۔ یہی پنیر مایہ ہے۔ مزاج کے لحاظ سے انفحہ و پنیر مایہ کو مرکب انقویٰ سمجھا جاتا ہے۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ کتاب دستور المرکبات صفحہ35
- ↑ "دستور المرکبات ( اوّل) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 16 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ "دستور المرکبات ( دوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 28 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ "دستور المرکبات ( سوّم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ "دستور المرکبات ( چہارم) - اقبال احمد قاسمی - بزم اردو لائبریریبزم اردو لائبریری"۔ 22 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ کتاب دستور المرکبات
بیرونی روابط
ترمیم- دیکھیے دستور المرکبات حصہ اولآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ دومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ سومآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- دیکھیے دستور المرکبات حصہ چہارمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lib.bazmeurdu.net (Error: unknown archive URL)
- ڈاؤن لوڈ کتاب دستور المرکبات