انوار احمد زئی
ماہر تعلیم اور ضیاء الدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر
5 اگست 1944ء کو بھارتی شہر جے پور میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد وہ حیدر آباد ، سندھ آگئے ابتدائی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم یہیں حاصل کی، انھوں نے تین ماسٹرز کیے تھے، ایم اے اردو، ایم اے انگریزی، ایم اے فارسی، جبکہ بی ایڈ ایم ایڈ، اورایل ایل بی کی اسناد بھی حاصل کر رکھی تھیں وہ کئی کتابوں اور سفر ناموں کے مصنف تھے۔ پروفیسر انوار احمد زئی میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی، سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں، مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق وہ علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان اسپتال داخل ہوئے تھے مگر اتوار کی صبح ان کا انتقال 31 مئی 2020ء کو ہو گیا۔ پروفیسر انوار احمد زئی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حسان بن ثابت، کراچی یونیورسٹی بلاک 1 میں ادا کی گئی، [1]
پروفیسر انوار احمد زئی کو اتوار (31 مئی) کو نماز عصر کے بعد یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پروفیسر انوار احمد زئی آرٹس کونسل کراچی کے بھی ممبر تھے۔ [2]