انور اقبال

پاکستانی ٹی وی اداکار

انور اقبال (ولادت: 25 دسمبر 1949ء ۔ وفات: 1 جولائی 2021ء)[1] معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار تھے۔[2][3] انھوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں اداکاری کی۔[4] انور اقبال کو سب سے زیادہ شہرت ڈراما ’شمع‘ سے ملی، جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔[5] انور اقبال نے نسیم حجازی، بانو قدسیہ اور فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی اور منفرد کردار ادا کیے۔

انور اقبال
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1949ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 جولا‎ئی 2021ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

انور اقبال 25 دسمبر 1949ء کو پاکستان کے سندھ صوبے کے دار الحکومت کراچی میں پیدا ہوئے۔

عملی زندگی

ترمیم

جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انور اقبال نے 1976ء میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ بلوچی زبان کی پہلی فلم ’حمل و ماہ گنج‘ بنانے کا کریڈٹ بھی انہی کے نام ہے، اس فلم کو پروڈیوس بھی انور اقبال نے کیا تھا جبکہ اس میں بطور ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔[6]اس فلم کی کہانی نامور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی نے لکھی تھی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیتا گل، نادر شاہ عادل، اے آر بلوچ ، نور محمد لاشاری شامل تھے۔ اس فلم کے سامنے آنے کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد اسے اسکریننگ سے روکا گیا۔بعد ازاں بلوچی زبان کی پہلی فلم حمل و ماہ گنج کو 42 سال کے بعد 28 فروری 2017ء میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فلم 1975ء میں تیار کی گئی تھی لیکن بلوچ قوم پرستوں کے اعتراض کے باعث اس کی ریلیز روک دی گئی تھی۔ اداکاری کی دنیا میں نام کمانے والے انور اقبال اداکاری کے علاوہ ایک استاد بھی رہے ، وہ اپنی حیات میں ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔

ڈراما سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انور اقبال بلوچ نے بے شمار اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کیا۔

وفات

ترمیم

انور اقبال 71 برس کی عمر میں 1 جولائی 2021ء کو بوجہ کینسر سے کراچی میں وفات پاگئے، وہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیے گئے۔[6][5] وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے ۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Famed TV star Anwar Iqbal dies
  2. https://www.thenews.com.pk/print/117478-A
  3. https://www.imdb.com/name/nm2111053/bio
  4. ^ ا ب "معروف اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ کی تعزیت"۔ nawaiwaqt.com.pk
  5. ^ ا ب "اداکار انور اقبال کی تدفین کردی گئی"۔ dawnnews.tv
  6. ^ ا ب "سینئر اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے"۔ jang.com.pk