انو اگروال
انو اگروال (انگریزی: Anu Aggarwal) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2]
انو اگروال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 جنوری 1969ء (55 سال)[1] دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
انو اگروال (11 جنوری 1969 [3]) کو ملکا گنج، نئی دلی، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ اپنی فلموں عاشقی، دا کلاؤد ڈور اور تھروڈا تھروڈا کے لیے جانی جاتی ہیں [4]۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمانو اگروال 11 جنوری 1969 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئیں اور یہیں پرورش پائی۔ وہ دہلی یونیورسٹی میں عمرانیات کے مضمون میں گولڈ میڈلسٹ تھیں [5]۔ کچھ دیر ماڈلنگ اور وی جے بننے کے بعد انھو نے دور درشن کی ایک سیریل اسی بہانے (1988) سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بالی ووڈ میں فلموں کا آغاز ایک بہت ہی مقبول اور پسند کیے جانے والی فلم عاشقی سے کیا، جس کے بعد وہ کئی سال فلمسازوں کی اولین ترجیح بنی رہیں [5]۔
1997 میں انھوں نے بہار کے یوگا اسکول میں داخلہ لیا اور وہاں کرما یوگی بن کر رہنے لگیں۔ 1999 میں وہ ممبئی واپس آئیں تاکہ اپنی چیزیں سمیٹ لیں اور یوگا کے ذریعے لوگوں کی خدمت کریں مگر ایک کار حادثے کا شکار ہو کر بہت شدید زخمی ہو گئیں۔ 29 دن تک وہ کوما میں رہیں جس سے ان کی یاداشت چلی گئی [6]۔
2001 میں وہ جوگی بن گئیں۔ انو اگروال ممبئی میں رہتی ہیں اور انھوں نے شادی نہیں کی [6]۔ وہ یوگا کی مشق کرتی ہیں اور ایک انٹرویو میں انھو نے بتایا کہ
"مضبوط محسوس کرنا، لوگوں کے درمیان اعتماد سے چلنا اور بہتر محسوس کرنا کسی طرح سے بھی غلط نہیں ہے۔ انسانوں میں جسمانی طاقت کا راز انسانیت کا لمبے عرصے تک لوک روایات، گیتوں اور شاعری کے ذریعے عورتوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں مضمر ہے۔"
موجودہ معاشرے کی بہتری کے لیے انو اگروال کام کرتی ہیں، انھوں نے پہلے اپنا مقام خود بنایا اور پھر اپنی صحت بھی اپنی قوت مدافت سے بہتر بنائی اور اسی طرح وہ معاشرے کو بھی بہتر بنانا چاہتی ہیں۔ وہ ٹیڈ ٹاکس پر بھی حوصلہ ساز خطیب ہیں۔ انو اگروال فاؤنڈیشن ذہنی صحت، ماحولیات کی بہتری، ذہنی دباؤ میں کمی اور روزمرہ کی زندگی میں خوشی اور لطف ڈھونڈنے کے لیے کام کرتی ہے [5]۔
فلمی گرافی
ترمیم- اسی بہانے (ٹی وی سیریز) بطور پرینیتا
- فیس آف شویپس انڈین ٹانک (پیرس میں ماڈل)
- عاشقی (پہلی فلم)(1990)
- غضب تماشا
- تھروڈا تھروڈا
- کنگ انکل
- کھل نائیک
- دا کلاؤڈ ڈور
- اوئے ایم ٹی وی دیٹ لیٹر بکیم بی پی ایل اوئے
- جنم کنڈلی
- رام شاسترا
- ریٹرن آف جیوئل تھیف
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر انو اگروال سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0013004/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولائی 2016
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Anu Aggarwal"
- ↑ "Anu Agrawal"۔ Rottentomatoes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2016
- ↑ Vishwas Kulkarni (4 May 2008)۔ "The Enigma of Arrival"۔ Mumbai Mirror (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2019
- ^ ا ب پ "From Wonder Girl Of 'Aashiqui' To A Sanyasi, This Is Anu Aggarwal's Story In Her Own Words!"۔ indiatimes.com (بزبان انگریزی)۔ 2015-12-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2019
- ^ ا ب "Aashiqui star returns to life, turns author"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2010-06-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2019