انڈونیشیا کی زبانیں
انڈونیشنا میں کم وبیش 700 زبانیں بولی جاتی ہیں۔[1] اس طرح دنیا کی تقریباً 10 فیصد زبانیں انڈونیشیا میں بولی جاتی ہیں[2] اور پاپوا نیو گنی کے انڈونیشیا سب سے زیادہ زبانوں والا ملک ہے۔[3] زیادہ تر زبانیں آسٹرونیشیائی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور تقریباً 270 زبانوں کا تعلق پاپوا زبانوں سے ہے۔ پاپوا زبانیں زیادہ تر مشرقی انڈونیشنا میں بولی جاتی ہیں۔[4]
انڈونیشیا کی زبانوں کو 10 قسموں میں بانٹا گیا ہے: قومی زبانیں، بڑی سودیشی زبانیں، علاقائی سودیشی زبانیں، غیر ملکی زبانیں، دوسری زبانیں، ثقافتی زبانیں، انگریزی زبان اور اشاراتی زبانیں۔[5] ان تمام زبانوں میں جاوی زبان سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔[6]
قومی زبان
ترمیمانڈونیشیا کی قومی زبان انڈونیشیائی زبان ہے۔[1] مقامی لوگ اس زبان کو بھاشا انڈونیشنا کہتے ہیں۔ یہ مالے زبان کی ترقی یافتیہ شکل ہے اور یہی وہاں کی زبانِ رابطۂ عامہ ہے۔[7] بھاشا انڈونیشیا میں کثیر تعداد میں انڈونیشنا میں پائی جانے والی زبانوں کے الفاظ ملتے ہیں جیسے جاوی زبان، سوندائی زبان، مینگکاباو زبان، ولندیزی زبان، سنسکرت، پرتگیزی زبان، عربی زبان اور حال میں انگریزی زبان کے الفاظ بھی شامل ہونے لگے ہیں۔[8][9][10] بھاشا انڈونیشنا ذرائع ابلاغ، تجارت، تعلیم، انتطامیہ وغیرہ میں عمومی طور پر استعمال ہوتی ہے اور اسی لیے تمام انڈونیشیائی کو بھاشا ضرور آتی ہے گوکہ ان کے لہجہ اور معیار میں قدرے فرق ہوتا ہے۔[11] زیادہ تر انڈونیشیائی کثیراللسانیت ہیں اور جاوی زبان کو بحیثیت اول زبان بولتے ہیں۔[1]
انڈونیشیا میں ایک قومی زبان ہے اور باقی زبانیں علاقائی زبان کو درجہ رکھتی ہیں۔ حالانکہ علاقہ در علاقہ پالیسی میں تبدیلی پائی جاتی ہے۔ جاوی زبان سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے کیونکہ انڈونیشیا کی آبادی کا تقریباً 40۔2 فیصد حصہ جاوی قوم پر مشتمل ہے اور اسی قوم کو سیاسی برتری حاصل ہے۔[12]۔[13] یہ لوگ زیادہ تر جاوا کے مرکزی اور مشرقی علاقہ میں آباد ہیں۔ ان کی کچھ نہ کچھ آبادی تقریباً ہر صوبہ میں پائی جاتی ہے۔ ان کے بعد سوندانی، ملائے، بتاک، مادوریس، میناکابو اور بوگینی اقوام کا نمبر آتا ہے۔[ا]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ Lewis، M. Paul (2009)، Ethnologue: Languages of the World, (sixteenth ایڈیشن)، SIL International، اخذ شدہ بتاریخ 2009-11-17
- ↑ Florey 2010، صفحہ 121-140
- ↑ "What countries have the most languages?" (انگریزی میں). SIL International. Archived from the original on 2020-08-20. Retrieved 2020-08-20.
- ↑ Simons اور Fennig 2018
- ↑ Zein 2020، صفحہ 27-63
- ↑ "The World Factbook: Indonesia" (انگریزی میں). سی آئی اے. 29 اکتوبر 2018. Archived from the original on 2008-12-10. Retrieved 2018-11-11.
- ↑ Sneddon، James (2003)۔ The Indonesian Language: Its history and role in modern society۔ Sydney: University of South Wales Press
- ↑ Sneddon, James N. (اپریل 2013)۔ "The Indonesian Language: Its History and Role in Modern Society"۔ University of South Wales Press Ltd.۔ 2017-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-20
- ↑ Anwar, Khaidir (1976)۔ "Minangkabau, Background of the main pioneers of modern standard Malay in Indonesia"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-09
- ↑ Amerl, Ivana (مئی 2006)۔ "Language interference: Indonesian and English"۔ MED Magazine۔ 2017-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-20
- ↑ Zein 2020، صفحہ 18
- ↑ Na'im, Akhsan; Syaputra, Hendry (2010). "Nationality, Ethnicity, Religion, and Languages of Indonesians" (PDF) (انڈونیثیائی میں). Statistics Indonesia (BPS). Archived (PDF) from the original on 2015-09-23. Retrieved 2015-09-23.
- ↑ Kingsbury، Damien (2003)۔ Autonomy and Disintegration in Indonesia۔ Routledge۔ ص 131۔ ISBN:0-415-29737-0