اوراق (جریدہ)
سہ ماہی اوراق لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ ہے جسے اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر وزیر آغا نے عارف عبد المتین کے ساتھ مل کر جنوری 1966ء میں جاری کیا تھا۔ اس جریدے کے مدیر ڈاکٹر وزیر آغا اور شریک مدیر عارف عبدالمتین تھے۔[1]
مدیر | ڈاکٹر وزیر آغا |
---|---|
شریک مدیر | عارف عبدالمتین |
زمرہ | اردو ادب |
دورانیہ | سہ ماہی |
بانی | ڈاکٹر وزیر آغا |
تاسیس | 1966ء |
پہلا شمارہ | جنوری 1966ء |
آخری | 2003ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
اوراق ایک معیاری ادبی جریدہ تھا۔ اس کو جن اہل قلم کا تعاون حاصل رہا ان میں ڈاکٹر سید محمد عبداللہ، حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی، ڈاکٹر انور سجاد، غلام الثقلین نقوی، میرزا ریاض، فرخندہ لودھی،ڈاکٹر انور سدید، عرش صدیقی، سجاد باقر رضوی، جیلانی کامران, اور دیگر اکابرین ادب شامل تھے[1]۔ اوراق نے اپنی تسلسل کے ساتھ ہونے والی اشاعتوں میں نئی نسل کی تربیت کا کام بھی انجام دیا۔ اس جریدے کے ذریعے قومی منظرنامے میں ابھرنے والے اہم ادبی نام عارف فرہاد، ناصر عباس نیررفیق سندیلوی، علی محمد فرشی، سلیم آغا قزلباش، شاہد شیدائی، عابدسیال، افتخارشفیع اور نصیراحمد ناصر شامل ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ص 524، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء