اوریا مقبول جان پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر، دانشور، ڈرامہ نگار اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ بطور کالم نگار و دانشور ان کے کالمز باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کے معروف اردو اخبار روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

اوریا مقبول جان
معلومات شخصیت
پیدائش 7 جنوری 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گجرات   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
جامعہ بلوچستان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی ،  یوٹیوبر ،  سازشی نظریہ ساز ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ اپنی شاعری اور منفرد انداز تحریر کے باعث کئی ادبی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، انھیں 2001ء سے 2004ء تک مسلسل پاکستان کے بہترین کالم نگار کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ اوریا مقبول جان ایک دیانت دار بیوروکریٹ بھی ہیں جن کی دیانت داری اور انصاف پسندی کا پاکستان میں چرچا ہے وہ مختلف شہروں میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، آپ 18 جنوری 2016ء کو 31 سال کی سروس کرکے ریٹائرہوئے۔ ان کا کالم حرف راز کے نام سے روزنامہ جنگ اخبار میں شائع ہوتا ہے۔اور اسی نام کا ٹی وی پروگرام نیو چینل پر بطور میزبان پیش کرتے ہیں اسی نام سے ان کے کالموں کے 5 مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں ، اوریا مقبول جان ایک نہایت ہی اچھے اور بے خوف صحافی ہیں مگر کچھ عرصہ سے میں انھیں ان صفات کی صف میں نہیں دیکھ رہا میرا ان کے کالم پڑھنے کا معمول ہے مگر آج کل وہ اپنی ہی کہی گیٔ باتوں سے خود ہی انحراف کر رہے ہیں اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں۔میں حیران ہوں کہ میرا سب سے پسندیدہ کالم نگار یہ کیسے کہ سکتا ہے اور ایسے کیسے یوٹرن لے سکتا ہے اور کچھ عرصہ قبل ان کے خیالات مکمل طور پر مختلف تھے۔اللہ پاک ان کو حق اور باطل میں تمیز عطا فرمائے۔

تصانیف

ترمیم
  1. گردباد (بلوچستان کے قبائل سے متعلق ڈراما/1996ء)
  2. مجھے ہے حکم اذاں (ہفت روزہ اخبار ضرب مومن میں شائع ہونے والا کلام (2012ء)
  3. قامت ( شعری مجموعہ/2011ء)

(())