اونچی مسجد

جامع مسجد شاہ عنایت قادری المعروف اونچی مسجد

اونچی مسجد (شاہ مکھی: اوچی مسجد‎) مغل دور میں تعمیر کی جانے والی ایک مسجد ہے۔ یہ موجودہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور کے اندرون شہر میں بھاٹی دروازہ کے نزدیک حکیماں بازار میں واقع ہے۔ اسے جامع مسجد شاہ عنایت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اونچی مسجد
Oonchi Mosque
اونچی مسجد
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباہل سنت
ضلعضلع لاہور
صوبہپنجاب، پاکستان
ملکپاکستان
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرہند-اسلامی/مغلیہ طرز تعمیر

اونچی مسجد یا شاہ عنایت مسجد اندرون لاہور شہر کے اندر بھاٹی دروازہ کے بازار حکیماں میں ایک مسجد موجود ہے ۔ جو سطح زمین سے بلندی پر تعمیر کی گئی ہے ۔ اسے اونچی مسجد یا مسجد شاہ عنایت کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ یہ مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے دور میں تعمیر کی گئی ۔ اس مسجد کی تعمیر کے سال کے حوالہ سے کوئی مستند سراغ نہیں ملتا۔ یہ مسجد مغل طرز تعمیر کے برعکس ایک اونچے ٹیلہ پر تعمیر کی گئی اس مٹی کے ٹیلہ کو ہموار کرکے ایک چبوترا بنایا گیا اور اس پر تعمیر شروع ہوئی ایک روایت یہ بھی ہے کہ یہ مسجد اورنگزیب عالمگیر کے دور میں تعمیر کی گئی روایات کے مطابق صوفی شاعر بابا بلھے شاہ اور شاہ عنایت قادری کو بہت عرصہ تک یہاں امامت کی سعادت حاصل رہی۔ اس مسجد میں چونکہ مختلف اوقات میں مرمت ہوتی رہی لہٰذا تاریخی آثار بہت کم دستیاب ہیں اس مسجد میں جدید طرز تعمیر ہی نمایاں ہے اس مسجد کی مختلف ادوار میں مختلف حوالوں سے اہمیت رہی ہے ۔ یہ اونچی مسجد یا شاہ عنایت مسجد دور جدید میں بھی شان و شوکت و آب و تاب سے موجود ہے ۔ مقامی و غیر ملکی سیاح اسے شوق سے دیکھتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم