پاکستان کی انتظامی تقسیم
پاکستان کو وفاقی دار الحکومت، چار صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو اس کے بڑے بڑے علاقے ہیں۔ سرکاری طور پر پاکستان کے چار صوبے اور ایک وفاقی دار الحکومت ہے جس کے لیے آپ دیکھ سکتے ہیں: پاکستان کی انتظامی اکائیاں۔ مگر اس کے علاوہ چند علاقے ہیں جو ابھی باقاعدہ پاکستان میں شامل نہیں کیے جاتے اور ان کی آزاد حیثیت برقرار ہے جیسے آزاد کشمیر، قبائلی علاقے اور گلگت و بلتستان۔ لیکن اس کے باوجود یہ علاقے عملی طور پر پاکستان کے زیرِ اختیار ہیں چنانچہ انھیں پاکستان کا حصہ کہا جاتا ہے۔ فاٹا پاکستان کے صوبوں کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اگست 2000ء تک صوبوں کو ڈویژن اور ڈویژن کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا تھا مگر اگست 2000ء میں ڈویژن ختم کر دیے گئے اور اب صوبوں کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔[1]
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ویب گاہ (ویب گاہ)[1] کی معلومات (120مثلاً اضلاع) اور پاکستان کی وفاقی ادارہ برائے شماریات کے ویب گاہ[2] پر 14 نومبر 2009ء کو پائے جانے والی معلومات (مثلاً اضلاع کی تعداد 113) میں فرق تھا اور دونوں میں اضلاع کی تعداد اصل سے کم بتائی گئی تھی کیونکہ نئے اضلاع تشکیل پائے تھے۔ اسی طرح وزارتِ اطلاعات کے ویب گاہ پر گلگت و بلتستان کا تذکرہ نہیں حالانکہ گلگت و بلتستان میں انتخابات بھی ہو چکے ہیں اور اس کا آرڈیننس جاری ہوئے اب کئی ماہ ہو گئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ نیچے دی گئی معلومات ان دونوں مواقع الجال (ویب سائٹس) کے مدد کے علاوہ دوسرے ذرائع بشمول انگریزی ویکیپیڈیا سے مرتب کی گئی ہیں۔
نظامِ تقسیمِ پاکستان
پاکستان کو مختلف درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلا درجہ وفاق ہوتا ہے جو پوری ملک پر اختیار رکھتی ہے۔ دوسرا درجہ صوبہ ہے جو ایک مخصوص صوبے میں مختار ہوتی ہے اور اس کو پھر مزید ڈیوژنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تیسراں درجہ ڈیوژن ہوتا ہے جس کو پھر مزید ضلعوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چوتھا درجہ ضلع ہے جس کو مزید تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پانچواں درجہ تحصیل ہوتا ہے جس کو مزید یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چھٹا درجہ یونین کونسل ہوتا ہے ۔
وفاق | |||||||||||||||||
صوبہ (مثلاً خیبر پختونخوا) | |||||||||||||||||
ڈویژن (مثلاً مالاکنڈ ڈویژن) | |||||||||||||||||
ضلع (مثلاً دیر لوئر) | |||||||||||||||||
تحصیل (مثلاً لعل قلعہ) | |||||||||||||||||
یونین کونسل (مثلاً زیمدارہ) | |||||||||||||||||
پاکستان کے بڑے علاقے
وفاقی دار الحکومت
صوبے
دیگر علاقے
مجوزہ صوبہ
جنوبی پنجاب(جنوبی پنجاب)-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ
علاقے و صوبے | اضلاع کی تعداد |
---|---|
صوبہ بلوچستان | 26 |
خیبر پختونخوا | 33 |
صوبہ پنجاب | 36 |
صوبہ سندھ | 24 |
اسلام آباد | 1 |
آزاد کشمیر | 10 |
گلگت بلتستان | 14 |
پاکستان | 128 اضلاع |